'سستی بجلی ملکی ترقی کیلئے ضروری، آئی پی پیز سے نئے معاہدوں سے سرکلر ڈیٹ کم ہوگا'

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 28 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 14%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ماضی کی چیزوں کو درست کر رہے ہیں، آئی پی پیز سے نئے معاہدوں سے سرکلر ڈیٹ کم ہوگا، سستی بجلی ملک کی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔ شفقت محمود نے لاہور میں غ

ازی روڈ پر 220 کے وی گرڈ سٹیشن کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا سستی بجلی کی پیداوار کیلئے ڈیمز بنائے جا رہے ہیں، ڈیموں کی تعمیر سے سستی بجلی پیدا ہوگی، ڈیموں کا مقصد پانی کو محفوظ اور بجلی پیدا کرنا ہے، بجلی کے معاہدوں میں قومی مفاد کوسامنے نہیں رکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا 90 کی دہائی میں کئے گئے معاہدوں سے 25 سال تک ہمارے گلے میں طوق پڑگیا، جب حکومت سنبھالی تو 15 سو ارب روپے سرکلر ڈیٹ ورثے میں ملا۔

افتتاحی تقریب میں ایم ڈی این ٹی ڈی سی ڈاکٹر خواجہ رفعت، چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر وجاہت سعید رانا سمیت نیسپاک اور این ٹی ڈی سی کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی۔ خواجہ رفعت حسین اور مجاہد پرویز چٹھہ نے بتایا کہ گرڈ سٹیشن کی تعمیر سے شہر میں کم وولٹیج کے مسائل حل ہوں گے۔ این ٹی ڈی سی انتظامیہ کے مطابق غازی گرڈ سٹیشن منصوبہ پر 5 ارب 66 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ فنڈز کا بڑا حصہ کے ایف ڈبلیو بنک جرمنی جبکہ بقیہ لاگت این ٹی ڈی سی نے اپنے وسائل سے فراہم کی۔ 220 کے وی گرڈ سٹیشن کی مکمل استعداد 750 ایم وی اے ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

'ملکی ترقی کا راز متبادل ذرائع سے سستی بجلی کی پیداوار میں ہے'لاہور: وزیرتوانائی پنجاب اختر ملک کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کا راز متبادل ذرائع سے سستی بجلی کی پیداوار میں ہے، حکومت کی بنیادی ترجیح عوام کو ماحول دوست توانائی کی فراہمی ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

محکمہ موسمیات کی بجلی صبح 9 بجے سے بندمحکمہ موسمیات کی بجلی صبح 9 بجے سے بند ہے ،جس کی وجہ سے فورکاسٹنگ سمیت دیگر کام متاثر ہورہا ہے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

پیر سے کراچی کے 3 بڑے نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ شروع ہوگا، اسد عمروفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پیر سے کراچی کے 3 بڑے نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ شروع ہوجائے گا۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ لاکھ سے تجاوز کرگئیدنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، اس حوالے سے
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

وسیم اکرم کی جانب سے تنقید پر ٹیم مینجمنٹ نالاں بورڈ حکام سے گلہ کردیاساﺅتھمپٹن(آئی این پی)سابق کپتان وسیم اکرم کی بطور کمنٹیٹر کھلاڑیوں پر تنقید سے ٹیم مینجمنٹ نالاں ہے کیوں کہ وسیم اکرم کرکٹ کمیٹی کے اہم رکن ہیں اور وہ ٹیسٹ
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

کورونا وائرس سے امریکا کے 58 لاکھ سے زائد افراد متاثردنیا بھر میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ 34 لاکھ سے زائد افراد میں سے ایک کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ صحت یاب ہو گئے ہیں۔ تفصيلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »