ہونڈا موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ - Pakistan - Dawn News

  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 48 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اگر آپ بھی اسے خریدنے کے خواہشمند ہیں تو دیر مت کریں dawnnews honda pakistan increase

اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا ہے۔کے مطابق اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکلوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں ایک ہزار سے 4 ہزار روپے کا اضافہ کیا، جس کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔اس نئے اضافے کے بعد سی ڈی 70 کی قیمت 73 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 74 ہزار 900 روپے، سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 77 ہزار 900 سے بڑھ کر 78 ہزار 900 روپے جبکہ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت ایک لاکھ 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ ایک ہزار 500 روپے ہوگئی...

اسی طرح اب سی جی 125 کی قیمت ایک لاکھ 23 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 500 روپے، سی جی 125 ایس کی قیمت ایک لاکھ 44 ہزار 900 سے بڑھ کر ایک لاکھ 46 ہزار 900 روپے، سی جی 125 ایس اسپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 48 ہزار 900 روپے، سی بی 125 ایف کی قیمت ایک لاکھ 68 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 70 ہزار 500 روپے جبکہ سی بی 125 ایف اسپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 72 ہزار 500 روپے کردی گئی ہے۔

سی بی 150 ایف کی قیمت 4 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 5 ہزار500 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 9 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔اس سے قبل اٹلس ہونڈا نے رواں سال کے دوران کم از کم 3 مرتبہ موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا، جس کی وجہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ قرار دیا گیا تھا۔ اس مرتبہ کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی وجہ تو نہیں بتائی گئی مگر ممکنہ طور پر روپے کی قدر میں کمی کو ہی جواز بنایا گیا۔

خیال رہے کہ اٹلس ہونڈا کی جانب سے 90 فیصد سے زائد لوکلائزیشن کے دعوے کے باجود 2018 میں کم از کم 6 مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 17. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

اٹلس ہونڈا کی موٹرسائیکل ایک بار پھر مہنگی ہوگئیں - Tech - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

ہونڈا موٹرسائیکلیں ایک بار پھر مہنگی ہوگئیں - Tech - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- پاکستان:-ایک روپے فی لٹر میں سستا منرل واٹر تیار : فواد چودھری , الیکٹرانک رکشے, موٹر سائیکل لانے کا اعلان
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

Masood ashar : مسعود اشعر:-موٹر کاریں اور پیدل چلنے والےہمارے دوست ہم سے پوچھ رہے ہیں کہ لاہور کے ایک انڈر پاس سے وارث میر کا نام ہی کیوں نکالا گیا؟ یہ نزلہ کسی اور نام پر کیوں نہیں گرا؟ یہی سوال تو ہم بھی کر رہے ہیں۔ یہی نام کیوں نکالا گیا؟ پڑھیئے مسعود اشعر کا مکمل کالم: DunyaColumns DunyaUpdates
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

موٹر وے پر سفر کرنیوالوں کیلئے بری خبرwww.24newshd.tv
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- پاکستان:-موٹر ویز پر آج سے ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »