کیا ٹرین چھوٹ گئی؟

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 93 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 41%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اکیسویں صدی کے ابتدائی دنوں میں جو کچھ ہوا وہ پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے انتہائی پریشان کن تھا۔ نائن الیون کو جواز بناکر امریکا اور یورپ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ چھیڑنے کا بہانہ تراشا. پڑھیئے ایم ابراہیم خان کا کالم: DunyaUpdates dunyaColumns

اکیسویں صدی کے ابتدائی دنوں میں جو کچھ ہوا وہ پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے انتہائی پریشان کن تھا۔ نائن الیون کو جواز بناکر امریکا اور یورپ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ چھیڑنے کا بہانہ تراشا جس میں مسلم دنیا کو خاص طور پر جھونک دیا گیا۔ پاکستان نے اس لاحاصل جنگ میں حصہ لیا اور خمیازہ بھی بھگتا۔ واپسی کا سفر شروع کرنے کی کچھ گنجائش پیدا ہوئی ہے تو دنیا کا رنگ کچھ سے کچھ ہوگیا ہے۔ امریکا نے افغانستان سے رختِ سفر باندھا تو پاکستان کے لیے کچھ خاص رہا ہی نہیں۔ ڈیڑھ سال قبل کورونا وائرس کی وبا کے پھیلنے...

پاکستان کے مفادات کے بارے میں سوچنے والے کہیں اور تو کیا خود پاکستان میں خال خال ہیں! اور اُن کے ذہنوں میں بھی منفی خیالات و تصورات کی بھرمار ہے۔ کچھ دیر سوچنے پر بھی ذہن میں یہی بات ابھرتی ہے کہ پاکستان تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ پاکستان کو گلوبلائزیشن کی ٹرین میں اپنی سیٹ پکی کرنی تھی۔ یہ کام اب تک نہیں ہوسکا ۔ ہو بھی کیسے؟ کسی بھی ملک میں تمام بنیادی تبدیلیاں متوسط طبقے کی مدد سے واقع ہوا کرتی ہیں۔ ہمارے ہاں اس وقت سب سے زیادہ پریشانی کی حالت میں متوسط طبقہ ہی ہے۔ زیریں متوسط طبقہ بھی افلاس...

ترقی یافتہ دنیا صرف اپنے مفادات کے بارے میں سوچ رہی ہے۔ انتہائی پس ماندہ خطوں کے معاملات سے اُسے بظاہر کچھ غرض نہیں۔ ایسے میں پاکستان جیسے پچھڑے ہوئے ممالک کے لیے زیادہ امکانات دکھائی نہیں دے رہے۔ اُنہیں اندرونی مسائل نے بُری طرح جکڑ رکھا ہے۔ ایک بڑا مسئلہ آبادی میں تیز رفتار اضافے کا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ آبادی میں اضافے کی یہی رفتار برقرار رہی تو 2050ء تک پاکستان کی آبادی کم و بیش 29 کروڑ ہو جائے گی۔ بنیادی سہولتوں کا معاملہ اس وقت خطرناک حد تک رُلا ہوا ہے۔ سوچیے 2050ء میں معاملات کیا ہوں...

بھی بے یقینی اور مایوسی کا شکار ہے۔ زندہ رہنے اور کچھ کر گزرنے کی لگن بظاہر دم توڑتی دکھائی دے رہی ہے مگر پریشان ہونے اور مایوسی کے گڑھے میں گرنے کی ضرورت نہیں۔ کمزور پڑتے ہوئے معاشروں میں ایسا ہی ہوا کرتا ہے۔ پاکستانیوں کو اپنی حقیقت کا ادراک کرنا ہوگا‘ تصنع کی حدوں سے نکلنا ہوگا۔ پاکستان کی سیاسی قیادت اور ان کی پشت پر کارفرما قوتوں کو سمجھنا ہوگا کہ قومی ترقی کے لیے سوچنا اور بصیرت پیدا کرنا ناگزیر ہے۔ مستقبل کے لیے ابھی سے تیاری کرنا پڑے گی۔ ہوا میں تیر چلانے سے اکیسویں صدی میں جینے کا حق...

گلوبلائزیشن کی رفتار بڑھ گئی ہے۔ یہ کھیل اب تک ترقی یافتہ دنیا کی مرضی کے مطابق کھیلا جارہا ہے۔ پسماندہ ممالک کو بہت سوچ سمجھ کر آگے بڑھنا ہے۔ پاکستان کو بھی مسابقت کے قابل ہونا ہے۔ ہمارے پاس اب یہی آپشن ہے کہ تعلیم کا معیار بلند کریں‘ جدید ترین ٹیکنالوجی میں مہارت بڑھائیں اور عالمی برادری میں اپنی ساکھ بہتر بنائیں ۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بیڈروم کے فرش کے نیچے چھپا 100 سالہ پرانا خط۔۔کیا لکھا تھا؟برطانیہ میں ایک حیران کن بات سامنے آئی جہاں14 سالہ لڑکا اپنی ماں کے ساتھ کمرے کی صفائی کر رہا تھا کہ ٹیلی ویژن فرش پر گرا اور اس سے زمین پرلگیں کچھ ٹائلیں
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

پاکستانی ماہی گیروں نے معدومیت کا شکار وھیل کا پیٹ چاک کیوں کیا؟ - BBC News اردوڈبیلو ڈبیلو ایف پاکستان کے ٹیکنیکل ایڈوائزر معظم خان کے مطابق بلوچستان کے ساحل پر پائی جانے والی وھیل، بروڈس وھیل تھی۔ یہ وھیل دنیا کے گرم اور معتدل علاقوں یعنی بحر ہند، بحر اوقیانوس اور بحر الکاہل میں پائی جاتی ہے۔ Amber very expensive and rare used in perfumes تو اور کیا کرتے ؟
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

عمران خان کے لیے خانہ کعبہ کا دورازہ کھولنے کا فیصلہوزیراعظم عمران خان کے لیے خانہ کعبہ کا دورازہ کھولنے کا فیصلہ ARYNewsUrdu MashaAllah hero🔥 میرے ذھن میں ایک سوال ھے شائد سعودیہ میں مقیم میرے بھائی بہتر جواب دے سکیں ”کیا سعودیہ میں سرکاری تحائف چوری کی بھی کوئی سزا ھے ؟“ ایویں جرنل نالج واسطے پچھ رھیا واں... mustafataqvi40 True leader for muslim
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

بھارت کے خلاف پاکستان کے بارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا - ایکسپریس اردوسابق کپتان سرفراز احمد، وسیم جونیئر اور محمد نواز کو 12 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا بس ٹیم پاکستان تم اچھے سے کھیلنا ہمیں کسی ورلڈکپ کی ضرورت نہیں ھے انتہا دے بےغیرت ہو تسی
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

حماد اظہر کا بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلانبجلی صارف کو ذھنی قرب سے نکالو
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

حماد اظہر کا بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »