کووڈ 19 کا مؤثر ترین علاج ممکن نہیں، عالمی ادارہ صحت - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 53 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کووڈ 19 کی ویکسین بنانا شاید ممکن نہیں، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ فی الحال کورونا کے مؤثر ترین علاج کی منزل بہت دور ہے۔ فوٹو: فائلعالمی ادارہ برائے صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ کورونا کے خلاف بعض ویکسین سے امید افزا نتائج ملے ہیں لیکن شاید کووڈ 19 کے تیر بہدف اور مؤثر علاج کی منزل تک نہیں پہنچا جاسکتا اور دنیا کے حالات نارمل ہونے میں ابھی بہت وقت لگے گا۔

اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد اور ہلاکتوں کی تعداد 6 لاکھ 88 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ بھارت، برازیل اور امریکا میں کووڈ 19 کے مریضوں کا گراف مسلسل بڑھ رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایدانم گیبریسیئس نے تمام حکومتوں پر زور دیا ہے کہ انہیں انتہائی سخت اقدامات اختیار کرنا ہوں گے جن میں ماسک پہننا، سماجی فاصلہ، ہاتھ دھونے اور ضرورت پڑنے پر ٹیسٹ کروانا شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے دفتر سے ورچول نیوز بریفنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’تمام عوام اور حکومتوں تک یہ پیغام بہت واضح ہے یعنی ’ہرممکن قدم اٹھائیں، بہت سی ویکسین اب انسانوں پر آزمائش کے لیے تیار ہیں اور امید ہے کہ وہ عوام کو انفیکشن سے بچانے میں مددگار ہوں گی لیکن اس وقت کوئی تیربہدف علاج سامنے نہیں اور آئندہ بھی اس کا بہت زیادہ امکان بھی نہیں ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے برازیل اور بھارت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس ضمن میں انہیں ایک بڑی جنگ لڑنا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی اور بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم ووہان جائے گی جہاں کورونا وائرس کے ظہور پر مزید تحقیق کی جائے گی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: عثمان بزدارپنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ عیدالاضحیٰ کے دنوں میں صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،کہیں سے شکایت آئی تو عملے کے خلاف تادیبی کارروائی ہو گی۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

حج مقامات مقدسہ میں کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہواحج کے دوران مقامات مقدسہ میں کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حجاج کے صحت کی صورتحال تسلی بخش رہی ہے اور اس دفعہ حج کے
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

وزیر اعظم کی نیک نیتی پر کسی قسم کا کوئی شک نہیں: مصطفی کمالوزیر اعظم کی نیک نیتی پر کسی قسم کا کوئی شک نہیں: مصطفی کمال تفصیلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

شملہ معاہدے کے حوالے سے مشاورت جاریہم جذبات میں کوئی ایسے فیصلے نہیں کررہے کہ۔۔۔۔شہریار آفریدی نے ایسی بات کہہ دی کہ مولانا فضل الرحمان بھی حیران رہ جائیں گےشملہ معاہدے کے حوالے سے مشاورت جاری،ہم جذبات میں کوئی ایسے فیصلے نہیں کررہے کہ۔۔۔۔شہریار آفریدی نے ایسی بات کہہ دی کہ مولانا فضل الرحمان بھی حیران رہ جائیں گے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

5 ا گست کے اقدام کو کوئی قبول نہیں کرے گا، وزیرخارجہ کا مودی سرکار کو واضح پیغاموزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو واضح پیغام دیا کہ آپ جو مرضی فیصلے کرلیں لیکن 5ا گست کے اقدام کو کوئی قبول نہیں کرے گا، حق خودارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu FMShahMehmoodQureshi Modi Kashmir
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

خیبرپختونخوا حکومت کا جان شیر خان کے علاج معالجے کے اخراجات ادا کرنے کا اعلانخیبرپختونخوا حکومت کا جان شیر خان کے علاج معالجے کے اخراجات ادا کرنے کا اعلان ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »