کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی، کیا پاکستان میں وبا کا عروج گزر چکا ہے؟

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 70 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 31%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کورونا وائرس: پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی کی وجوہات، سمارٹ لاک ڈاؤن یا حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد؟

مریضوں کے اعداد و شمار میں حالیہ کمی کے ساتھ صوبوں میں کورونا کے ٹیسٹ کرنے کی یومیہ شرح میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ کم ٹیسٹ ہونے کی وجہ سے مریض سامنے نہیں آ رہے ہیں؟محکمہ صحت کے حکام کا ماننا ہے کہ ایسا نہیں ہے۔ ان کا دعوٰی ہے کہ در حقیقت ’ٹیسٹ اس لیے کم ہو رہے ہیں کیونکہ مریض کم سامنے آ رہے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے ٹیسٹ کے اعداد و شمار میں حالیہ کمی کا مطلب یہ ہے کہ مریض نہیں ہیں جو آ کر ٹیسٹ کروائیں۔زیادہ تر علاقوں میں لگایا جانے والا حالیہ سمارٹ لاک ڈاؤن تاحال قائم ہے تاہم لاہور میں حال ہی میں چند ایسے علاقوں کو کھولا گیا جہاں سب سے پہلے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔

’اس بات کا تعین کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہو گا۔ ابتدا میں انتظامی حوالے سے کچھ کامیابی ظاہر ہوتی ہے تاہم وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کوئی بھی حکمتِ عملی کتنی کامیاب ہوتی ہے اس کے لیے مقررہ وقت سے پہلے کچھ یقین سے نہیں کہا جا سکتا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو صوبہ پنجاب میں مریضوں کی تعداد میں دوسرے صوبوں کی نسبت زیادہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

’اس کے علاوہ ہماری ٹیمیں ان علاقوں میں جا کر یہ یقینی بناتی تھیں کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں ان ٹیموں نے جرمانے بھی کیے ہیں اور دیگر قانونی کارروائی بھی کی گئی ہے۔‘حکام کے مطابق کورونا کے مریضوں کی تعداد میں حالیہ کمی کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ عیدالفطر کے دنوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے وائرس کا پھیلاؤ بہت زیادہ ہوا تھا جس پر اب جا کر قابو پا لیا گیا...

’ماسک پہننے کی افادیت کے حوالے سے بھی لوگوں میں شعور بڑھا ہے اور بنیادی طور پر کورونا وائرس سے بچاؤ کی بنیادی تدابیر کے حوالے سے بھی آگاہی میں اضافہ ہوا ہے۔ ان حفاطتی اقدامات اور تدابیر پر عملدرآمد کرنے اور کروانے میں بہتری آئی ہے جو کہ ایک وجہ ہو سکتی ہے۔‘

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری اموات اور کیسز کی تعداد میں اضافہاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 17 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اموات 4 ہزار 400 سے بھی بڑھ چکی ہیں
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

چین کی ہانگ کانگ کے باشندوں کو شہریت کی پیشکش کے برطانیہ کے فیصلے کی مذمتچین کی ہانگ کانگ کے باشندوں کو شہریت کی پیشکش کے برطانیہ کے فیصلے کی مذمت China HongKongProtests
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

سیالکوٹ میں پی آئی اے کی پروازوں کی ٹکٹوں کی فروخت میں بڑا فراڈ پکڑا گیاسیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی ٹکٹوں کی فروخت میں مبینہ فراڈ سامنے آگیا ہے ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پی آئی اے سیکیورٹی اینڈ
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

وزیراعظم کی ملک بھر میں ٹائیگر فورس ایپ کے اجرا کی منظوریوزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ٹائیگر فورس کیلئے بنائی گئی ایپ کے اجرا کی منظوری دے دی اور کہا کہ بتایا جائے کس رکن اسمبلی نے ٹائیگر فورس متحرک کرنے میں کتنا کردار ادا کیا۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu PMImranKhan
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

وزیراعظم کی ملک بھر میں ٹائیگر فورس کیلئے ایپلیکیشن کے اجراء کی منظوری
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا، 3سالہ نواسے کے سامنے نانا کی شہادت،سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے انسانیت سوز مظالم کی انتہا کردی ، بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 سالہ بچے کے سامنے نانا کو شہید کردیا
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »