کورونا لاک ڈاؤن کے باعث بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی کل واپس آئیں گے - Pakistan - Dawn News

  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 60 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پاکستانی ہائی کمیشن نے ان ہم وطنوں کو اٹاری پہنچانے کے لیے سفری سہولیات کا انتظام بھی کیا ہے Stranded Pakistani India DawnNews

پاکستانی ہائی کمیشن ان ہم وطنوں کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے بھارتی حکام سے مسلسل رابطے میں تھا، دفتر خارجہ — فائل فوٹو / ڈان نیوز

کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی کل اٹاری ۔ واہگہ بارڈر کے ذریعے واپس لوٹیں گے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق یہ پاکستانی بھارت کی مختلف ریاستوں چھتیس گڑھ، گجرات، مدھیا پردیش، مہاراشٹرا، پنجاب، راجستھان، اتر پردیش، اترکھنڈ اور دہلی میں لاک ڈاؤن میں توسیع اور کورونا وائرس کے باعث اٹاری ۔ واہگہ بارڈر کی بندش کی وجہ سے وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن ان ہم وطنوں کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے بھارتی حکام سے مسلسل رابطے میں تھا، جبکہ دفتر خارجہ پاکستان میں حکام کو اس حوالے سے پیشرفت سے مسلسل آگاہی فراہم کر رہا تھا۔پاکستانی ہائی کمیشن نے ان پاکستانیوں کو لاک ڈاؤن کے باعث 20 مختلف شہروں سے اٹاری پہنچانے کے لیے سفری سہولیات کا انتظام بھی کیا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ رواں سال 20 مارچ سے اب تک بھارت میں پھنسے 400 سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق یہ پاکستانی اپنے پیاروں سے ملنے، زیارت یا علاج معالجے سمیت مختلف وجوہات کے سبب بھارت گئے تھے۔پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ یہ پاکستانی مذہبی سیاحت، طبی علاج سمیت مختلف ویزوں پر بھارت آئے تھے اور آگرہ، دہلی، ہریانہ اور پنجاب میں پھنس گئے تھے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

شکر ہے کچھ تہ تھیک ہو رھا ہے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 17. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کورونا وائرس: کیا مودی حکومت لاک ڈاؤن کے بارے میں غلطی کر گئی؟انڈیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور اب لاک ڈاؤن میں بھی نرمی کی جارہی ہے۔ چالیس کروڑ بے یارومددگار پیدل اپنے گھروں کی جانب رواں دواں مزدور تو یہی بتا رہے ہیں کہ نوٹ بندی کے بعد یہ مودی سرکار کی ایک اور فاش غلطی ہے۔ مودی جی سے کوئی اچھا کام ہوا ہے تو بتائیں سارے کام الٹے سیدھے نکلتے ہیں انڈیا جیسے سمجھدار لوگوں کے سر پر سی آئی اے نے کیا چیزیں لا کر بیٹھا دیں 😢 मुह चलाने मे और देश चलाने मे फरक है 6साल_बुरा_हाल आत्मनिर्भर_भारत
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

کورونا ہلاکتوں میں لاک ڈاؤن کے باعث اضافہ ہوا، نوبیل انعام یافتہ سائنسدان کا دعویٰلندن: (دنیا نیوز) نوبیل انعام یافتہ سائنسدان نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں لاک ڈاؤن کے باعث اضافہ ہوا ہے۔ چنگا سینسدان اے 🤔 اس کو نوبل کا انعام کس الو کے پھٹے نے دیا تھا
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

سعودی عرب، دبئی میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن میں نرمی - World - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

کورونا لاک ڈاؤن ، بھارت میں پھنسے 179 پاکستانی کل وطن واپس پہنچیں گےلاہور : لاک ڈاؤن کے باعث بھارت میں پھنسے 179 پاکستانی واہگہ بارڈرکےراستے کل وطن واپس پہنچیں گے،تمام پاکستانی عزیزواقارب سےملنےکیلئےبھارت آئے تھے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

سعودی عرب، دبئی میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن میں نرمی - World - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے پر دوبارہ سخت لاک ڈاؤن لگا سکتے ہیں، ناصر حسینکراچی: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے کی صورت میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن لگا سکتے ہیں۔ Sidha bolo imdad milny par dobara lockdown laga sakty ha zindgi tabah kr de ha logo ki vaccine tu banti nahi tum nalaik logo sy. Ye begar jaloos mai tu Corona ni thi
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »