کورونا وائرس سے جاں بحق ہیلتھ ورکر کو شہید کا درجہ دیا جائیگا، ڈاکٹر ظفر مرزا

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 29 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 15%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا کے مریض کی دیکھ بھال کے دوران جاں بحق ہونے والے ہیلتھ ورکرز کو شہید کا درجہ دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے وفاقی کابینہ میں اہم فیصلہ ہوا ہے۔ فرنٹ لائن ورکرز کے تحفظ اور فلاح وبہبود کے لیے حکومت فکرمند ہے۔ جاں بحق ہونے والے ہیلتھ ورکرز کے لیے 100 فیصد پنشن اور سرکاری گھر بھی برقرار رکھا جائے گا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے ہیلتھ ورکرز کو شہید کے برابر امدادی پیکج دیا جائے گا، انھیں 30 لاکھ سے لے کر ایک کروڑ روپے تک کا امدادی پیکج دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے دو ہفتے سے کورونا سے اموات ایک ہی سطح پر ہو رہی ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں 20 اموات ہوئیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں 751 مریضوں کا اضافہ ہوا جن میں سے سب سے زیادہ کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں گے تو بیماری کم پھیلے گی۔ پاکستان میں 14 ہزار 80 کے قریب مریضوں کی تعداد ہے جن میں سے اب تک تین ہزار سے زائد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

کیا کر رہے ہو آپ بھائی درجہ آپ لوگوں نے اللّٰہ پاک نے دینا جس کو چاہیں ؟

ڈاکٹر صاحب سے یہ تو پوچھوں جو کینسر کے مریضوں کو بھی کرونا کی لسٹ میں ڈالا ہے وہ بھی ہونگے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

جاں بحق ہیلتھ ورکرز کو شہید کے برابر امدادی پیکیج دینے کا اعلاناسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کوشہید کا درجہ دیا جائے گا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وفاقی کابینہ کےاجلاس میں کورونا کی مجموعی صورتحال … پہلے بنتے ہیں موت کا باعث_____ پھر یہ لوگ برسیاں مناتے ہیں...............!!
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 328 ہوگئی، 281 جاں بحق | Abb Takk News
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد14079ہوگئی،301فراد جاں بحقملک میں آج مزید کتنے نئے کیسز اور ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں؟ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates CoronaInPakistan
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

پنجاب میں کورونا سے اب تک 95 افراد جاں بحق ہوئے: یاسمین راشد
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

کے پی کے میں کورونا کے 71 نئے کیسز رپورٹ، 98 افراد جاں بحق - ایکسپریس اردوکورونا وائرس سے جاں بحق چار افراد کا تعلق پشاور جب کہ ایک کا سوات سے ہے، رپورٹ محکمہ صحت
ذریعہ: Roznama_Express - 🏆 12. / 53 مزید پڑھ »

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد13ہزار 328ہوگئی،281افراد جاں بحقکس شہر میں کتنے کیسز اور کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ یہاں جانیئے:AajNews AajUpdates coronavirusinpakistan
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »