قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کی نہ کسی سے دشمنی ہے نہ کسی سے دوستی اس لیے کسی بھی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بات تواتر سے کی جاتی ہے کہ شاید احتساب کے حوالے سے نیب کا جھکاؤ ایک جانب ہے جس کی میں تردید اور نفی کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ناقدین سمیت سب کو یقین دلاتا ہوں کہ ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے پہلے ہم نے ان مقدمات پر توجہ دی جو گزشتہ 20-25 سالوں سے منظر عام پر تھے لیکن ان پر کوئی کارروائی نہیں ہورہی تھی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2017 کے بعد سے ایسا کوئی بڑا اسکینڈل منظر عام پر نہیں آیا کہ جس پر کوئی ناقد تنقید کرسکے۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ میں عمر کے حصے میں ہوں کہ دشنام تراشی، کردار کشی، الزام تراشی، لالچ اور مختلف قسم کے حربوں کا کوئی فائدہ نہیں کیوں کہ یہ خیال بھی تصور میں لانا کہ میں سمجھوتہ کروں گا ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب کو یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایک مخصوص مدت میں یہ کام مکمل کیوں نہیں ہوا جب ایسا تو اسکاٹ لینڈ یارڈ بھی نہیں کرپاتی جن کے پاس ہر طرح کے وسائل میسر ہیں کیوں کہ ان کے ہاں تحقیقات کا کوئی ٹائم فریم مقرر نہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »
حکومت سے کوئی ڈیل اور مفاہمت نہیں ہوئی، مولانا فضل الرحمٰن - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »
حکومت اور شریف خاندان کے درمیان کوئی ڈیل نہیں ہوئی، شیخ رشید - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »