کرونا سینٹر میں کلرک کو سیمپل لینے پر تعینات کردیا گیا

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 56 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کرونا سینٹر میں کلرک کو سیمپل لینے پر تعینات کردیا گیا ARYNewsUrdu

اوکاڑہ: ملک میں کرونا وبا کی دوسری لہر شدت کے ساتھ جاری ہے، ایسے میں صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں کرونا ٹیسٹنگ کے حوالے سے انتہائی ناقص حکمت عملی سامنے آئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اوکاڑہ کے سی او آفس میں کرونا ٹیسٹنگ کے لئے کسی مستند ڈسپینسر یا نرسنگ اٹینڈنٹ کے بجائے آفس کے چار کلرکوں کو کرونا سیمپل لینے کے لئے بٹھادیا گیا ہے۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کلرک نوید احمد نے اپنی دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے بتایا کہ مجھے میڈیکل سے متعلق کچھ علم نہیں ہے، میں نے تو کھبی کسی کو انجیکشن بھی نہیں لگایا ، مگر پھر بھی ہماری ڈیوٹی اس نازک کام کے لئے لگادی گئی ہے۔

کلرک کا کہنا تھا کہ اس سنگین معاملے پر میں نے سی او ڈاکٹر یاسرصاحب سے بات بھی کی تھی، میں نے انہیں بھی بتایا کہ مجھے یہ کام نہیں آتا، اس کے باوجود انہوں نے ہماری ڈیوٹی یہاں لگادی، اگر کوئی مریض آجائے تو ہمیں نہیں پتہ کہ کیا کرنا ہے، اس سے کسی کا نقصان بھی ہوسکتا ہے، مگر مجبور ہیں کہ سی او کے حکم پر ہم یہاں بیٹھے ہیں۔اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کلرک نوید احمد نے اعلیٰ حکام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کہ خدارا جو لوگ اس شعبے میں تجربہ رکھتے ہیں، انہیں یہاں تعینات کیا...

دوسری جانب اوکاڑہ کے سی او آفس سے متعلق بھی انکشاف ہوا کہ یہاں نہ ٹیسٹنگ کٹس ہے، نہ ہی سینی ٹائزر اور نہ ہی عملے کے لئے پہننے کو فیس ماسک، جبکہ کرونا سینٹر میں آنے والے افراد کو ایس او پیز کو ملحوظ خاطر نہیں لاتے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

اگر سارے کام احتیاط سے کرے اور تربیت حاصل کی ہوئی ہے تو کوئی بات نہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات