کرغزستان میں‌ پاکستانی طلبہ پر حملہ، اسحاق ڈار اور امیر مقام بشکیک روانہ

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی واپسی کے لیے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام بشکیک روانہ ہو گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے سدباب اور وہاں پھنسے پاکستانی طلبہ کی واپسی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام بشکیک روانہ ہو گئے ہیں۔

دونوں لاہور سے کرغزستان کے لیے روانہ ہوئے۔ نائب وزیراعظم اور وفاقی وزیر وہاں پہنچ کر طلبہ اور متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔نائب وزیراعظم بشکیک میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور زخمی طلبہ کو علاج کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے، اس کے علاوہ وہ پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کے معاملات کا جائزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کرغزستان میں مصری اور مقامی طلبہ میں جھگڑے کے بعد ہنگامہ آرائی شروع ہوئی تھی اور مقامی طلبہ کے جتھوں نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر بھی حملہ کرتے ہوئے اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی تھی جب کہ تشدد سے کئی طلبہ زخمی ہوئے، جب کہ طالبات نے چھپ کر جان بچائی۔دوسری جانب کرغزستان سے جان بچا کر پاکستان بحفاظت پہنچنے والے پاکستانی طلبہ کے ایک گروپ نے وطن واپسی پر وہاں کی صورتحال سے متعلق بتایا کہ وہاں کوئی جگہ بھی محفوظ نہیں سڑکوں پر بھی ڈھونڈ ڈھونڈ کر طلبا کو مارا جارہاہے، وہاں کی مقامی...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بشکیک میں طلبا پر تشدد: کرغزستان میں پاکستانی سفیر کا اہم ویڈیو پیغام جاریبشکیک میں پاکستانی طالب علموں پر تشدد کے واقعات اور موجودہ صورتحال پر کرغزستان میں تعینات سفیر نے اہم ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کے ہاسٹل پر حملہ، متعدد زخمیبشکیک : کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانی طلبا کے ہاسٹل پر مشتعل افراد نے حملے کیے، جس کے نتیجے میں متعدد طلباء زخمی ہوگئے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

گورنر سندھ اور مشیر اطلاعات کے پی کا کرغستان میں پاکستانی طلبہ پر حملوں پر اظہار تشویشکرغستان کے دارالحکومت بشکیک سمیت مختلف شہروں میں پاکستانی طلبہ کی بڑی تعداد زیرتعلیم ہے، کرغز حکومت طلبہ پر تشدد اور طالبات کو ہراساں کرنے کے معاملے کا نوٹس لے: گورنر سندھ
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

'خوف کی فضا ہے، سکیورٹی نہیں دی جا رہی'، بشکیک میں پاکستانی طلباء وطن واپسی کیلئے فکرمندکرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں موجود پاکستانی طالبہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہاں ہنگامہ آرائی جاری ہے، غیرملکی طلبہ محصور ہیں
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

وزارت خارجہ نے کرغزستان کی صورتحال پر کرائسز مینجمنٹ یونٹ متحرک کردیاکرغستان واقعے سے متعلق بشکیک اور دفتر خارجہ میں خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی ہدایت پر کرائسز مینجمنٹ یونٹ متحرک کیا ہے
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کرغزستان میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئےغیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق مظاہرین کے حملوں میں 3 پاکستانی طالب علموں کی ہلاکت ہو چکی ہے تاہم جیو نیوز ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کر سکتا
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »