کراچی میں دل کے اسپتال کے ملازمین کا احتجاج، مریض رل گئے - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 69 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 31%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

احتجاجی ملازمین کا دوسرے روز بھی اسپتال کے وارڈز سمیت تمام شعبوں کا بائیکاٹ

احتجاجی ملازمین نے دوسرے روز بھی اسپتال کے وارڈز سمیت تمام شعبوں کا بائیکاٹ کرکے اسپتال کے سامنے والی سڑک کے دونوں ٹریک کو بند کردیا۔

احتجاج کے باعث اسپتال آنے والے امراض قلب میں مبتلا مریضوں اور تیمارداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، احتجاجی ملازمین نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ملازمین اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے اسپتال کے احاطے میں جمع ہوئے اور مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے لگائے، احتجاجی ملازمین نے احتجاجا اسپتال کے تمام شعبوں اور وارڈز کا بائیکاٹ کردیا اور اسپتال کے سامنے والی سڑک کے دونوں ٹریکس کو ٹریفک کے لئے بند کردیا اور سڑک پر دھرنا دے دیا۔

احتجاج کے باعث ٹریفک بھی شدید جام ہوگیا، صرف ایمبولینسوں کو سڑک سے گزرنے کی اجازت دی گئی، اس دوران اسپتال آنے والے امراض قلب میں مبتلا مریضوں اور تیمارداروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، سیکیورٹی پر موجود پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی۔

اس موقع پر احتجاجی ملازمین کا مطالبات پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا گزشتہ 14 ماہ سے روکا ہوا ہیلتھ رسک الاؤنس فراہم کیا جائے، ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس فراہم کیا جائے، میرٹ پر ترقیاں دی جائیں، اور ہیلتھ انشورنس کارڈ دئیے جائیں، ہمارے جائز مطالبات ہیں جنہیں فوری منظور کیا جائے بصورت دیگر مطالبات کی منظوری تک ہم احتجاج جاری رکھینگے۔علاوہ ازیں ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کے صوبائی صدر اعجاز علی کلیری، چئیرمین سید شاہد اقبال اور سرپرست اعلیٰ آمان اللہ رند نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ این آئی سی وی ڈی کے...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے 'انتھک محنت' اور' عمدہ مہارت' کی بدولت 'موسمیاتی تغیر و تبدل' پر مکمل 'کنٹرول' حاصل کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔ 'سردی' کے متوقع 'شدید حملے' سے بچاؤ کیلئے 'سرد ہواؤں' کو پنجاب میں داخلے کیلئے' دو زونز' میں 'تقسیم' کرکے سردی کی' شدت' میں 'کمی' کا 'فارمولا' متعارف

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

موساد کے سابق سربراہ کا جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث ہونے کا اعترافاسرائیل کے سابق انٹیلی جنس سربراہ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موساد کے جنرل
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

کراچی : کے ایم سی ملازمین دھرنا، ٹریفک کا نظام درہم برہم -ایم اے جناح روڈ پر کےایم سی ملازمین کے احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے گاڑیوں
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

تاجروں کا کراچی میں رینجرز کے 2013 والے اختیارات بحال کرنے کا مطالبہ - ایکسپریس اردورینجرز کو بے اختیار، پولیس کو سیاست زدہ کر کے شہر جرائم پیشہ عناصر کے حوالے کر دیا گیا، عتیق میر Ager aisa ho gaya to PTI k sath Jo maafia Parties hain Coloberation main woh govt say Alag ho jaye gee
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

جنید کے سیاست میں آنے کے سوال پر کیپٹن(ر) صفدر کا دلچسپ جواب - ایکسپریس اردوجنید پاکستان کا بیٹا ہے، کہیں سے بھی الیکشن لڑسکتا ہے، کیپٹن (ر) صفدر
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

این سی او سی کا ویکسینیشن کے حوالے سے سخت اقدامات کا فیصلہ - ایکسپریس اردودنیا بھر کے 95 ممالک میں امیکرون ویریئنٹ کے 58 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، این سی او سی پھر چھٹی؟ 😛
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

امریکی کانگریس کا جوبائیڈن انتظامیہ سے افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ04:54 PM, 20 Dec, 2021, بین الاقوامی, واشنگٹن: امریکی کانگریس کے ارکان نے جوبائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان کے منجمد اثاثے اقوام متحدہ کے مناسب
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »