کراچی میں آج بروز پیر شدید ترین گرمی متوقع

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 54 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کراچی میں آج بروز پیر شدید ترین گرمی متوقع ARYNewsUrdu Karachi

کراچی : بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان "بائیپر جوائے” کے زیر اثر کراچی میں سمندری ہوائیں منقطع ہوچکی ہیں جس کے سبب کراچی میں کل شدید ترین گرمی متوقع ہے۔

اس حوالے سے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج رواں سال کا گرم ترین دن ثابت ہوسکتا ہے، کراچی میں دوپہر کے اوقات میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری تک جاسکتا ہے جبکہ دوپہر کے شروع کے اوقات میں مشرق کی سمت سے شدید گرم لو چل سکتی ہے، بعد ازاں نمی میں اضافہ متوقع ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہےکہ بائپر جوائے ایکسٹریملی سیویر سائیکلونک اسٹارم بن چکا ہے، اس میں مزید شدت آگئی ہے، طوفان کا یہ سسٹم شمال کی جانب بڑھتا رہے گا، سسٹم کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 140 سے 160کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، سسٹم کے مرکز اور اطراف میں لہریں 30 سے40 فٹ بلند ہو رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے، جنوب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور سائیکلون کے قریب آنے پر گرمی مزید بڑھ سکتی ہے، پیر کو درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ اس صورتحال میں شدید گرمی کی کیفیت ہوسکتی ہے، لہٰذا عوام الناس سے درخواست ہے کہ زیادہ سے زیادہ پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں اور بلاضرورت دھوپ میں جانے سے گریز کریں اور اگر جانا ضروری ہے تو سر پر گیلا رومال یا تولیہ لازمی رکھیں اور بزرگوں بچوں کا خاص خیال رکھیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی میں سمندری طوفان کے زیر اثر گرمی کی شدت بڑھنے کا امکانکراچی: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے کے زیر اثر کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

طوفان بائپرجوائے قریب آنے سے کراچی میں گرمی بڑھنے کا امکانبحیرۂ عرب میں موجود سمندری طوفان بائپرجوائے قریب آنے سے کراچی میں گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔ DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

آئندہ مالی سال کیلئے سندھ کا 22 کھرب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گاکراچی: (دنیا نیوز) آئندہ مالی سال کیلئے سندھ کا 22 کھرب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، بجٹ سندھ اسمبلی میں آج دوپہر 3 بجے پیش کیا جائے گا۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

کراچی میں طوفان کے زیر اثر گرمی کی شدت میں مزید اضافےکا امکانشہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے، پیر کو درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، محکمہ موسمیات
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

بائپر جوائےکے زیر اثرکراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کا امکانمحکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹہ، سجاول، بدین، تھرپارکر اور میرپورخاص میں 13جون کی شام یا رات سے موسلادھاربارش متوقع ہے
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

کراچی میں سمندری طوفان کے زیر اثر گرمی کی شدت بڑھنے کا امکانچیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم، خشک اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »