کراچی میں طوفان کے زیر اثر گرمی کی شدت میں مزید اضافےکا امکان

  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 53 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے، پیر کو درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان بائپر جوائےکے زیر اثر کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق طوفان بائپر جوائے کراچی کے جنوب سے 770 کلومیٹر دور ہے، جب کہ ٹھٹہ کے جنوب سے 750 کلومیٹر دورہے، طوفان اورماڑہ کے جنوب مشرق سے 860 کلومیٹرکےفاصلے پرہے۔ سردار سرفراز کا کہنا ہےکہ بائپر جوائے ایکسٹریملی سیویر سائیکلونک اسٹارم بن چکا ہے، اس میں مزید شدت آگئی ہے، طوفان کا یہ سسٹم شمال کی جانب بڑھتا رہےگا، سسٹم کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 140 سے 160کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، سسٹم کے مرکز اور اطراف میں لہریں 30 سے40 فٹ بلند ہو رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم، خشک اور مرطوب رہنےکا امکان ہے ، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا...

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے، جنوب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور سائیکلون کے قریب آنے پر گرمی مزید بڑھ سکتی ہے، پیر کو درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم گرم رہنے اور ہیٹ اسٹروک کے خدشات کے باعث ماہرین صحت نے لوگوں کو خاص احتیاط کرنے کی تجویز دی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سمندری طوفان کی شدت میں اضافے کی پیشگوئیالرٹ جاریبھارت کی طرف بڑھنے والا سمندری طوفان بائپرجوائے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید شدت اختیار کر جائے گا۔بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان ممبئی سے صرف 620 کلومیٹر کی
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

طوفان بائپرجوائے قریب آنے سے کراچی میں گرمی بڑھنے کا امکانبحیرۂ عرب میں موجود سمندری طوفان بائپرجوائے قریب آنے سے کراچی میں گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔ DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

برطانیہ میں اچانک گرمی بڑھ گئی محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کر دیبرطانیہ میں اچانک سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

سمندری طوفان کا خطرہ، کراچی کے ساحلوں پر دفعہ 144 نافذمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے کی شدت برقرار ہے، گزشتہ 12گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان مزید شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

سمندری طوفان کراچی سے تقریباً 910 کلو میٹر دور ہے، این ڈی ایم اےسمندری طوفان ٹکرانے کے بعد تین دن تک اثرات قریبی ساحلی علاقوں میں رہتے ہیں، سمندری طوفان ٹکرانے کے بعد موسلا دھار بارشوں کا امکان بھی رہتا ہے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

سمندری طوفان کراچی سے 840 کلو میٹر دور جنوب میں موجود ہے: محکمہ موسمیاتکراچی: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بائپر جوائے سمندری طوفان کراچی سے 840 کلو میٹردور جنوب میں موجود ہے، طوفان شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »