پی آئی اے کی بشکیک سے وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانی طلبا کیلئے اہم ہدایت

  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 53%

Pakistani Students خبریں

Pia

پاکستانی طالب علموں کی وطن واپسی پی آئی اے کی اولین ترجیح ہے مگر مروجہ طریقہ کار اپنانا اور نظم و ضبط برقرار رکھنا بھی انتہائی اہم ہے: ترجمان پی آئی اے

قومی ائیر لائن پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کا کہنا ہے کہ بشکیک سے پاکستانی طلبا کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں وزرات خارجہ کے مرتب کردہ شیڈول کے مطابق آپریٹ کی جارہی ہیں، طلبا مسائل سے بچنے کیلئے ائیرپورٹ آنے سے پہلے سفارت خانے سے رابطہ کریں۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ بشکیک میں پی آئی اے کی ہر پرواز سے قبل سینکڑوں طلبا ائیرپورٹ کے چیک ان کاؤنٹرز پر جمع ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے مسائل ہوتے ہیں۔ پاکستانی طالب علموں کی وطن واپسی پی آئی اے کی اولین ترجیح ہے مگر مروجہ طریقہ کار کو اپنانا اور نظم و ضبط برقرار رکھنا بھی انتہائی اہم ہے۔ قومی ائیرلائن کے ترجمان نے تمام طالب علموں کو ہدایت کی کہ وہ پروازوں سے متعلق پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ رکھیں اور اپنی پرواز کا شیڈول حاصل کرکے ہی ائیرپورٹ آئیں، بغیر شیڈول کے طلبا کو پرواز میں سوار نہیں کیا جاسکتا۔

ترجمان پی آئی نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے مہیا کی گئی لسٹ کے مطابق ہی طلبا کو پروازوں پر بورڈنگ جاری کئے جاتے ہیں، پاکستانی طلبا سفارت خانے میں اپنے نام کا اندراج کرائے بغیر ائیرپورٹ نہ آئیں۔سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے پیکا قانون کو مزید سخت اور موثر بنائیں گے: رانا ثنا اللہ

Pia

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبہ کی فوری وطن واپسی کیلیے انتظامات کی ہدایتوزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے انہیں طلبہ وطن واپسی کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کے ہاسٹل پر حملہ، متعدد زخمیبشکیک : کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانی طلبا کے ہاسٹل پر مشتعل افراد نے حملے کیے، جس کے نتیجے میں متعدد طلباء زخمی ہوگئے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

’ ہاسٹل میں محصور ہیں، دوبارہ حملے کی اطلاعات ہیں ‘ بشکیک سے پاکستانی طلبا کے پیغاماتپانی اور کھانے پینے کی اشیا ختم ہوگئی ہیں، محصور طلبا کا اہل خانہ سے رابطہ، والدین کی حکومت سے بچوں کے تحفظ کی اپیل
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

وزیراعظم کا بشکیک میں پاکستانی سفیرکوفون، طلبا کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایتواقعے میں کوئی پاکستانی طالبعلم جاں بحق نہیں ہوا، سفیر کی شہباز شریف کو بریفنگ
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

وزیراعظم کی پاکستانی سفیر کو کرغزستان سے طلباء کی واپسی کیلئے ضروری انتظامات کی ہدایتکرغزستان سے آج 3 خصوصی پروازوں کے ذریعے طلباء کو وطن واپس لایا جائےگا: ذرائع
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء پر تشدد پر اظہار تشویشبشکیک میں پاکستانی سفیر کو پاکستانی طلباء کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کر دی ہے: وزیر اعظم شہباز شریف
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »