وزیراعظم کا بشکیک میں پاکستانی سفیرکوفون، طلبا کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 46 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

واقعے میں کوئی پاکستانی طالبعلم جاں بحق نہیں ہوا، سفیر کی شہباز شریف کو بریفنگ

وزیراعظم کا بشکیک میں پاکستانی سفیرکوفون، طلبا کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایتوزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاکستانی طلباء کو مکمل مدد اور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے بشکیک میں پاکستانی سفیر سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی اور انہیں ہاسٹلز کا دورہ کرکے پاکستانی طلباء سے ملاقات کی ہدایت کی۔ پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کو مطلع کیا کہ واقعے میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا۔ پاکستانی سفارت خانہ زخمی طلباء کی معاونت کررہا ہے۔

وزیراعظم نے سفیر کو طلباء کے والدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے، بروقت معلومات فراہم کرنے، زخمی طلباء کو ہرقسم کی طبی سہولیات فراہم کرنے اوروطن واپس آنے کے خواش مند زخمی طلباء کی فوری واپسی کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کرغیزستان میں صورتحال کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ اس صورتحال میں اپنے طلباء کو بالکل اکیلا نہیں چھوڑیں گے. ہماری حکومت، کرغیزستان کی حکومت کے ساتھ بھی رابطے میں ہےخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء پر تشدد پر اظہار تشویشبشکیک میں پاکستانی سفیر کو پاکستانی طلباء کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کر دی ہے: وزیر اعظم شہباز شریف
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

گورنر سندھ اور مشیر اطلاعات کے پی کا کرغستان میں پاکستانی طلبہ پر حملوں پر اظہار تشویشکرغستان کے دارالحکومت بشکیک سمیت مختلف شہروں میں پاکستانی طلبہ کی بڑی تعداد زیرتعلیم ہے، کرغز حکومت طلبہ پر تشدد اور طالبات کو ہراساں کرنے کے معاملے کا نوٹس لے: گورنر سندھ
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظورعدالت کا 15 روز میں ہاؤس اریسٹ پروسیجر مکمل کرکے پرویز الٰہی کو ان کی مرضی کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

غزہ میں جان قربان کرنیوالے صحافی انسانیت کے ہیروز ہیں: صحافت کے عالمی دن پر صد، وزیراعظم کا پیغامدنیا بھر میں صحافیوں کو اپنا کام کرنے میں چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں صحافیوں کو ڈر، خوف یا ہراسیت سے پاک ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے: صدر زرداری
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کے ہاسٹل پر حملہ، متعدد زخمیبشکیک : کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانی طلبا کے ہاسٹل پر مشتعل افراد نے حملے کیے، جس کے نتیجے میں متعدد طلباء زخمی ہوگئے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

واٹس ایپ پر ویڈیو ریکارڈنگ کرنیوالے صارفین کیلئے خوشخبریایپ کا نیا فیچر سہولت کو بہتر بناتے ہوئے صارفین کو اپنے پسندیدہ لمحات کو محفوظ کرنے اور شیئر کرنے میں آسانی فراہم کرے گا
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »