پنجاب وائلڈلائف کا شیر کیساتھ تصاویر شیئر کرنیوالے شہری کیخلاف کارروائی کا فیصلہ - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 54 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پنجاب وائلڈلائف کا شیر کیساتھ تصاویر شیئر کرنیوالے شہری کیخلاف کارروائی کا فیصلہ -

پنجاب وائلڈلائف نے جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنیوالی این جی اوز کی شکایات اور سوشل میڈیا پر افریقن شیر کے ساتھ تصاویر اورویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالے شہری کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

سگیاں کے علاقہ میں شہری سید امداد حسین شاہ نے اپنے ڈیرے پر افریقن نسل کا شیرپال رکھا ہے اور اکثر اپنی اوراپنے دوستوں کی تصاویر، ویڈیوزسوشل میڈیا پر شیئرکرتے ہیں۔ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنیوالی این جی اوز نے اس اقدام کوجنگلی جانوروں کے ساتھ ظلم قراردیتے ہوئے اسے خطرناک عمل بھی قرار دیا ہے۔ شہری سید امدادحسین کے فیس بک پیج پردیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کسی حفاظتی اقدام کے بغیر شیرکے پاس چلے جاتے ہیں، اسے نہلاتے اور اپنے ہاتھوں سے خوراک دیتے ہیں جب کہ ان کے دوست بھی شیر کے پنجرے کے اندر چلے جاتے ہیں۔

جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنیوالی این جی اوز اور عام شہریوں نے اس حوالے سے پنجاب وائلڈلائف سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جس پر صوبائی وزیرجنگلی حیات کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ وائلڈلائف حکام نے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسرلاہور تنویر احمد جنجوعہ نے بتایا کہ شیرایک خطرناک جانور ہے اسے اس طرح شہری آبادی کے اندر اور گھرمیں نہیں رکھا جاسکتا، شیر اور ٹائیگر کو بریڈنگ فارم پر رکھنے کے حوالے سے قواعد طے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہری سید امداد حسین کونوٹس بھیج رہے ہیں کہ وہ افریقن شیر کوشہری آبادی میں نہ رکھے کیونکہ یہ اقدام کسی وقت خطرناک ہوسکتا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Yes it's a good affert

پاکستان ریلوے کی زمینوں پر ایک بار پھر قبضہ مافیا سرگرم (کراچی) گیلانی ریلوے اسٹیشن کے اطراف جعلی دستاویزات کے زریعے زمینوں کی خریدوفروخت اور غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے اشرف رسول،وقاص،کامران کامی ودیگر قبضہ گروپ پاکستان ریلوے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے میں ملوث ہے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پنجاب حکومت کا کورونا وباءپر قابو پانے کیلئے ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے کا فیصلہپنجاب حکومت کا کورونا وباءپر قابو پانے کیلئے ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ Dr_YasminRashid GovtofPunjabPK Coronaviruspakistan CoronavirusPandemic CoronaVirusVaccine
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

وزیراعلیٰ پنجاب کا ہنگامی بنیادوں پر رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کرنے کا حکم“رابطہ سڑکیں” اب مرمت بھی کر لیں وہ بات نہیں رہے گی سرکار ایک نظر کرم جھنگ کے روڈز پر بھی کر دیں Hngami tor pe un roads ko check b krny ka order pass krn jo juma juma 8din ni huye hoty bnai ko or tutna b start ho gai
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

گورنر پنجاب کا فلسطینی عوام کیلئے10 کروڑ روپے امداد کا اعلان | Abb Takk News
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »

گورنر پنجاب چودھری سرور کا فلسطینی عوام کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلانIs ko bolo is ki bati bana k apni gand mien ghusa lo kio k unho ne to imdad nai mangi رنگ روڈ کی اربوں کی کمائی میں سے صرف دس کروڑ؟ دُنیا نیوز والوں اب یاد سے دس کڑور کا چیک پبلک بھی کروا دینا کہیں معصوم و مظلوم فلسطینیوں کے نام پر مال لوٹ کر جیبوں میں نا چلا جاۓ یا اعلان پھر اعلان ہی نا رہ جاۓ
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

گوجرانوالہ: معمر شہریوں کیلئے پنجاب ماڈل بازار کمپنی نے فری ہوم ڈیلیوری کا آغاز کر دیا
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »