گوجرانوالہ: معمر شہریوں کیلئے پنجاب ماڈل بازار کمپنی نے فری ہوم ڈیلیوری کا آغاز کر دیا

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 34 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں کورونا کے باعث گھر بیٹھے 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی سہولت کے لیے پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی نے فری ہوم ڈیلیوری کا آغاز کر دیا ہے۔ شہریوں کو گھر بیٹھے سرکاری نرخ پر

گوشت، سبزیاں، پھل اور کریانہ کی اشیاء فراہم کی جائیں گی۔

پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی نے گوجرانوالہ میں ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو گرمی اورکورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے سینئر سٹیزن کیمپ قائم کر دیا ہے جہاں بزرگ افراد کی مفت رجسٹریشن کے ساتھ ان کو وہیں بیٹھے سامان بھی فراہم کیا جائے گا اور مطلوبہ سامان فری ہوم ڈیلیوری سروس کے ساتھ گھروں میں بھجوایا جائے گا۔

گوجرانوالہ ماڈل بازار مینجمنٹ انتظامیہ کے مطابق بازار میں ساٹھ سٹالز لگائے ہیں جس میں سبزی ،پھل ،گوشت ،کریانہ اور مصالحہ جات کے سٹالز شامل ہیں۔ زائد العمر افراد نے پنجاب حکومت کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے۔ ماڈل بازار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فری ہوم ڈیلیوری شروع کرنے کا مقصد بزرگ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ وہ کورونا سے محفوظ رہ سکیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات