فیصل آباد میں لاک ڈاون کے بعد آج سے مارکیٹیں کھل گئیں

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 19 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 11%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

فیصل آباد: ۔ شام آٹھ بجے تک مارکیٹوں اور کاروباری مراکز میں کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں لاک ڈاون کے بعد آج سے مارکیٹیں، بازار اور کاروباری مراکز کھول دئیے

گئے۔ مارکیٹوں میں ایس او پیز کے ساتھ شام 8 بجے تک کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت ہو گی۔

انتظامیہ کی جانب سے دکانداروں اور شہریوں کو کورونا وائرس کے پھیلاوّ کو روکنے کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی تلقین بھی کی گئی ہے۔ لاک ڈاوّن کے دوران مارکیٹیں بند رہنے سے وائرس پھیلاوّ میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی جس پر ماہرین صحت کہتے ہیں کہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ آئندہ بھی وباء کوکنٹرول میں رکھا جاسکے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات