وزیراعلیٰ پنجاب کا ہنگامی بنیادوں پر رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کرنے کا حکم

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 27 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 14%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے ہنگامی بنیادوں پر رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کرنے کا حکم دے دیا جبکہ جدید تکنیک اپنانے کی بھی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت محکمہ تعمیرات و مواصلات کی کا

رکردگی اور فیوچر پلان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے وزیراعلی پنجاب کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ پنجاب میں سی اینڈ ڈبلیو کے ایک ہزار 27 ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے جبکہ ناقص کارکردگی پر 144 افسروں اور اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کی گئی ہے۔

عثمان بزدار نے محکمہ تعمیرات و مواصلات میں ضروری خالی آسامیوں پر ایڈہاک بھرتیوں کی اصولی منظوری دی۔ اجلاس میں سی اینڈ ڈبلیو کی استعداد کار میں اضافے کے لئے سپیشل پراجیکٹ یونٹ کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب نے ہدایت کی کہ شاہراہوں کی حدود میں عمارتیں اور ہاؤسنگ سکیمیں بنانے پر قانونی کارروائی کی جائے جبکہ سڑکوں اور عمارتوں کی تعمیر کے لئے غیر ضروری بجٹ تخمینے کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

اجلاس میں لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کو پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی بنانے اور دائرہ کار وسیع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

کوٹ رادھاکشن سے قصور تک روڈ کی تعمیر بہت ضروری ہے۔ بہت حالت خراب ہے اس روڈ کی۔

وزیراعلی صاحب نے لگتا ہے اپنے سسرال والی سائیڈ کا دورا کر لیا ہے۔ ویسے حیرت ہے روڑ مرمت کرنے کے لئے بھی تین سال کا دورانیہ چاہیے۔

سڑکوں سے قومیں نہیں بنتی تین سال تو اسی پالیسی پہ چلتے رہے اب شاید اگلے الیکشن بارے سوچ رہے عوام کے ڈر سے

ہر مئی جون میں یہی ڈرامہ ہوتا ہے۔ بجری کا چھٹا مار کر بل کلیئر پُتر تاہڈی ساری حرکتاں نوٹ ہیں اور اسی لُک والی سڑک پر لمبے لٹا کر پچھلے 73 سال کے کھاتے کھول کر ساری چھٹے کی حر کمائی نکلوا لی جائے گی۔

Hngami tor pe un roads ko check b krny ka order pass krn jo juma juma 8din ni huye hoty bnai ko or tutna b start ho gai

“رابطہ سڑکیں” اب مرمت بھی کر لیں وہ بات نہیں رہے گی سرکار

ایک نظر کرم جھنگ کے روڈز پر بھی کر دیں

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات