پاک فوج دفاع اور ملکی سلامتی کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے، آرمی چیف - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 45 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پاک فوج کے جوانوں سے جرنیلوں تک سب بھرپور تربیت یافتہ ہیں، آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں سے جرنیلوں تک سب بھرپور تربیت یافتہ ہیں اور کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کے قریب اسٹرائیک کور کا دورہ کیا، سپہ سالار نے ائیر فورس اور رائل سعودی فورس کی مشترکہ سرمائی تربیتی مشقیں دیکھیں، مشق میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اور رائل سعودی لینڈ فورس کے دستے نے بھی حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بری اور فضائی افواج کی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتیوں کے مظاہرے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں پاک فوج کی اسٹرائیک کور کا کردار اہم اور فیصلہ کن ہوتا ہے، مشق سے اسٹرائیک کور کو بے پناہ صلاحیتیں آزمانے کا موقع ملا اور یہ مشقیں جنگی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد دیتی ہیں۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ سپاہی سے لے کر جنرل تک پاک فوج حربی صلاحیتیوں سے لیس بہترین تربیت یافتہ فورس ہے، پاک فوج دفاع اور ملکی سلامتی کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے، مسلح افواج پاکستان کو درپیش کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنےکے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پاک آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے شوٹنگ مقابلے، صدر مملکت کی بطور مہمان خصوصی شرکتراولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے 39ویں قومی شوٹنگ مقابلوں کی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

آرمی چیف کے معاملے پر حکومت کے پاس اکثریت نہیں، مصطفیٰ کمالآرمی چیف کے معاملے پر حکومت کے پاس اکثریت نہیں، مصطفیٰ کمال تفصيلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

آرمی چیف سے متعلق قانونی ترمیم ہوگی آئینی ترمیم نہیں ہوگی، بابر اعوانلاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سے متعلق قانونی ترمیم ہوگی آئینی ترمیم نہیں ہوگی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان سے صحافی نے سوال کیا کہ
ذریعہ: newsonepk - 🏆 18. / 51 مزید پڑھ »

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر درست نہیںآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر درست نہیں Read News fawadchaudhry PTIofficial MoIB_Official pid_gov Armychief armychiefextension fawadchaudhry PTIofficial MoIB_Official pid_gov MashaAllah. Supreme Court ke walid e muhtaram,Janab Fawad fawadchaudhry PTIofficial MoIB_Official pid_gov جب فیصلے گدہوں کو کرنے ہو تو چیف جسٹس اور ادارے کو فارغ کرو۔ ۔
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

وزیراعظم اور وزرا نے تیز و تند لہجے اختیار کر رکھا ہے,آرمی چیف کے معاملے پر حکومت کے پاس اکثریت نہیں:مصطفی کمالوزیراعظم اور وزرا نے تیز و تند لہجے اختیار کر رکھا ہے,آرمی چیف کے معاملے پر حکومت کے پاس اکثریت نہیں:مصطفی کمال Pakistan MustafaKamal ArmyChief PTIGovt pid_gov MoIB_Official KamalPSP
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

چیف الیکشن کمشنر تقرری: متحدہ اپوزیشن کے سپریم کورٹ جانے پر حکومت کا ردعملچیف الیکشن کمشنر تقرری: متحدہ اپوزیشن کے سپریم کورٹ جانے پر حکومت کا ردعمل تفصيلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »