پاک ایران سرحدی علاقوں میں ڈاکٹرز بھی تعینات، تفتان میں آئسولیشن سینٹر قائم

  • 📰 DailyPakistan
  • ⏱ Reading Time:
  • 89 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 39%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کوئٹہ (ویب ڈیسک) حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس سے بچائو کے لیے اقدامات اٹھاتے ہوئے

تفتان میں آئسولیشن سینٹر قائم کردیا جب کہ سرحدی علاقے میں ڈاکٹرز بھی تعینات کردیے گئے ہیں۔ایران میں مہلک کورونا وائرس سے 10 سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد بلوچستان حکومت نے ایران سے منسلک سرحدی اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔بلوچستان میں حکام کی جانب سے ایران سے آنے والے 200 سے زائد افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔اس کے علاوہ تفتان میں پاک ایران سرحد تیسرے روز بھی بند ہے اور تفتان بارڈر پر امیگریشن بند ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق تفتان میں پی ڈی ایم اےکی جانب سے آئسولیشن سینٹر قائم کردیا گیا...

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو تفتان میں 14 دن تک لازمی ٹھہرایا جائے گا اور ان کا مکمل طبی معائنہ کیاجائےگا۔پاکستان کی ایران سے متصل ’تفتان‘ سرحد کے اسسٹنٹ کمشنر نجیب اللہ قمبرانی نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم کوئی چانس نہیں لیں گے، اس لیے ان تمام افراد کو اگلے 15 دن تک سخت نگہداشت میں ہی رکھا جائے گا۔نوجوان لڑکی کی مزار قائد پر سفید لباس میں رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا، اب کیا کیا جائےگا؟ فیصلہ ہو...

ایسے میں حکومت بلوچستان نے صوبے میں کورونا وائرس سے بچائو کے لیے 5 الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔صوبائی سیکریٹری صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر شاکر بلوچ کو صوبے میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے قائم کردہ ٹاسک فورس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ جب کہ ڈاکٹر کمالان گچکی کو ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کا سربراہ، ڈاکٹر نقیب نیازی کو آئی سولیشن وارڈ اور کوارٹائن کا سربراہ، ڈاکٹر آصف شاہوانی کوکنٹرول روم کا سربراہ اور ڈاکٹر ناصر شیخ کو زائرین کے فالو اپ ایگزمینیشن ٹیم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔محکمہ صحت بلوچستان نے پاک ایران اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر 67 ڈاکٹرز بھی تعینات کر دیے ہیں۔ایران میں کرونا وائرس کے پھیلنے اور درجنوں واقعات رپورٹ ہونے کے بعد ایرانی سرحد سے ملحقہ پاکستانی شہر تفتان کے باسی شدید خوف کا شکار...

شہر میں کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے، دو وقت کی روٹی کمانے والے مزدور ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں۔ ایران سے اشیائے خور و نوش نہ آنے سے علاقے میں اشیائے ضرورت کی کمی شروع ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا یہ جان لیوا کورونا وائرس اب تک دنیا کے 30 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے جہاں ایران، عراق، اٹلی، جنوبی کوریا، افغانستان، جاپان و دیگر ممالک میں بھی کورونا وائرس کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔وائرس سے سب سے زیادہ اموات چین میں ہوئی ہیں جہاں اب تک 77 ہزار 150 افراد میں وائرس کی تصدیق...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 3. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس رپورٹ ہونے کے بعد پاک ایران سرحد سیلایران میں وائرس کے خدشے کے پیش نظر پاکستان حکام نے بھی سرجوڑ لیا تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

کرونا وائرس افغانستان میں بھی پہنچ گیا،کیس کون سے سرحدی علاقے میں سامنے آیاہے؟جانئےکابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین سے پھیلنے والاقاتل کرونا وائرس ایران اور بھارت کے بعد
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

کورونا وائرس: تفتان میں پاک ایران سرحد پر امیگریشن گیٹ دوسرے روز بھی بندایران میں کورونا وائرس کے کیسز  کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت تفتان میں پاک ایران سرحد
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

تفتان میں پاک ایران بارڈرتیسرےروزبھی بندتفتان میں پاک ایران بارڈر تیسرے روز بھی بند SamaaTV
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

ترک ایران سرحدی علاقے میں زلزلہ،امدادی کارروائیاں جاریترک ایران سرحدی علاقے میں زلزلہ،امدادی کارروائیاں جاری Iran Turkey EarthquakePH Magnitude Recorded Casualties Injured Building Collapsed Turkey
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

کرونا وائرس: پاک ایران بارڈر تیسرے روز بھی بند، آمد ورفت معطل
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »