پاکستان پر فضائی پابندیوں سے متعلق یورپین سیفٹی ایجنسی کا تین روزہ اہم اجلاس ختم

  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 53%

Pia خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اجلاس میں پاکستان پر عائد پابندی کے خاتمے اور پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں کی یورپ کیلئے بحالی سے متعلق رپورٹیں پیش کی گئیں، فیصلہ مئی کے اواخر تک متوقع ہے

پاکستان پر عائد فضائی پابندیوں سے متعلق یورپین سیفٹی ایجنسی آیاسا کا تین روزہ اہم اجلاس برسلز میں ختم ہو گیا، پابندیوں کے خاتمہ سے متعلق یورپین یونین کا فیصلہ مئی کے آخر میں متوقع ہے۔

شہری ہوا بازی سے متعلق یورپین یونین کے ادارے آیاسا 14 سے 16 مئی تک تین دن برسلز میں جاری رہنے والے اجلاس میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پر عائد پابندی کے خاتمے اور پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں کی یورپ کیلئے بحالی سے متعلق رپورٹیں پیش کی گئیں۔ اجلاس میں شریک پاکستانی وفد کے رکن نے نمائندہ جیو نیوز کو بتایا کہ آیاسا کے اجلاس میں پاکستانی مؤقف اچھی طرح سنا گیا اور اب پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پر یورپین یونین کی جانب سے عائد پابندیوں کے خاتمے اور پی آئی اے سمیت پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی سے متعلق یورپین یونین کا فیصلہ طریقہ کار کے مطابق مئی کے آخر میں متوقع ہے۔

وفد کے رکن کا مزید کہنا تھا کہ یورپین یونین کے ادارے آیاسا کے اجلاس میں ہونے والی مزید پیشرفت سے پاکستان پہنچ کر آگاہ کیا جائے گا، سیکرٹری ایوی ایشن کی قیادت میں اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستانی وفد واپس وطن روانہ ہو گیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

صدر مملکت کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکمآصف علی زرداری کی زیر صدارت کراچی میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاریایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے واپس چلے گئے دونوں ممالک کی جانب سے اس دورے کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پاکستان اور ایران کا ریمدان بارڈر پوائنٹ کو سرحدی کراسنگ پوائنٹ قرار دینے پر اتفاقایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے واپس چلے گئے دونوں ممالک کی جانب سے اس دورے کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

وزیراعظم آج ایرانی صدر سے ملاقات کریں گےوزیراعظم شہباز شریف پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچنے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے آج ملاقات کریں گے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

اسرائیل پر حملہ: امریکا کا ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرامز پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلانایران پر پابندیوں کا مقصد اس کی عسکری طاقت کو محدودکرنا ہے، پابندیوں اور دیگر اقدامات سے ایران پر دباؤبرقرار رکھیں گے: جیک سلیوان
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

پاکستان اور ایران کے درمیان کتنے اور کن معاہدوں پر دستخط ہوئے؟ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی آج تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے اس دوران وزیراعظم ہاؤس میں دونوں ممالک میں کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »