پاکستان، آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ کل سے برسبین میں شروع ہو گا | Abb Takk News

  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 52 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 68%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پاکستان، آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ کل سے برسبین میں شروع ہو گا PAKvsAUS TestSeries

برسبین: پاکستان اور آسٹریلیاکے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کل سے گابا برسبین میں شروع ہو رہی ہے۔ پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز کرے گا۔ سولہ سالہ فاسٹ بولر نسیم شاہ ٹیسٹ ڈیبیو کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے دو میچوں کی سیریز کا آغاز کل سے گابا گراؤنڈ برسبین میں ہو رہا ہے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان روایتی ایشیز سیریز سے ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز ہوا۔ آسٹریلیا نے چھپن پوائنٹس حاصل کیے۔ پاکستان چیمپئن شپ میں پہلی سیریز کھیلے گا۔ پاکستان نے سولہ سالہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ڈیبیو کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جس کے لیے ٹور میچ میں پانچ وکٹیں لینے والے عمران خان کو باہر بیٹھنا پڑے گا۔ شان مسعود کے ساتھ کپتان اظہرعلی اوپن کریں گے۔ حارث سہیل، اسد...

آسٹریلوی ٹیم کی قوت میں اسٹیو اسمتھ کی شاندار فارم سے اضافہ ہوا ہے۔ ڈیوڈ وارنر ایشیز سیریز کی دس اننگ میں پچیانوے رنز بنا سکے تھے لیکن ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہترین فارم میں تھے۔ مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور ہیزل ووڈ کے ساتھ نیتھن لائن پر مشتمل میزبان اٹیک انتہائی خطرناک ہے۔ میزبان ٹیم اکتیس سال سے برسبین میں کوئی ٹیسٹ نہیں ہاری۔ پاکستان نے انیس سو پچیانوے سے یہاں کوئی ٹیسٹ نہیں جیتا۔ گذشتہ ٹور میں چارسونوے رنزکے پہاڑ جیسے ہدف سے پاکستان چالیس رنز پیچھے رہ گیا تھا۔ اسد شفیق نے ایک سو سینتیس رنز بنائے تھے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ کل سے شروع، برسبین میں ٹریننگ
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- کھیلوں کی دنیا:-پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ،برسبین میں ٹریننگ جاریآسٹریلیا کیخلاف کل سے گابا میں شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن برسبین میں گزشتہ روز بھی جاری رہا
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے شروع ہوگاپاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ: پاکستان اپنا پہلا میچ کل آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ: پاکستان اپنا پہلا میچ کل آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔ PAKvAUS AUSvPAK TestCricket TestChampionship Pakistan Australia Cricket ICC TheRealPCB CricketAus AzharAli_ captainmisbahpk TheRealPCBMedia
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے شروع ہوگاپاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے شروع ہوگا PAKvAUS TestMatch TheRealPCB Australia Cricket
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

آسٹریلیا کے ساحلی علاقوں میں طوفان، ژالہ باری سے معمولات زندگی درہم برہمآسٹریلیا کے ساحلی علاقوں میں طوفان، ژالہ باری سے معمولات زندگی درہم برہم Australia Weather Rain Storm Hailing
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »