پارک لین ریفرنس: آصف زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فردِ جرم عائد - BBC News اردو

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 56 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری سمیت 10 ملزمان پر فردِ جرم عائد

پیر کے روز مقدمے کی کارروائی کے دوران سابق صدر نے احتساب عدالت کے جج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اُنھیں پتا ہے کہ فرد جرم کیسے عائد ہوتی ہے کیونکہ وہ گذشتہ 30 سال سے ایسے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔اُنھوں نے کہا کہ ان کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔ احتساب عدالت کے جج نے ملزم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو الزام پڑھ کر سناتے ہیں، آپ جواب دیجیے گا اور کہا کہ چارج شیٹ کے الزامات سننے کے لیے وکیل کی ضرورت نہیں...

آصف زرداری نے کہا کہ میرے پارٹنرز کے خلاف سِول کیسز بھی چل رہے ہیں جس پر احتساب عدالت کے جج نے ملزم ان سے کہا کہ وہ پوری فرد جرم سن لیں۔ فرد جرم عائد کیے جانے سے پہلے ملزمان کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے ان کی ان کے موکلوں سے ملاقات کروائی جائے جس کے بعد فرد جرم عائد کیے جانے کا مرحلہ شروع کیا جائے تاہم عدالت نے یہ استدعا مسترد کر دی۔

نیب نے ان پر الزام عائد کیا انھوں نے پارک لین اسٹیٹ نامی اپنی نجی کمپنی کے ذریعے سنہ 2009 میں 2460 کنال زمین جس کی اصل مالیت دو ارب روپے سے زیادہ ہے اسے صرف 6 کروڑ 20 لاکھ روپے میں خریدا ہے۔ نیب ریکارڈ کے مطابق کراچی کی ایک نجی کمپنی پارک لین اسٹیٹ نے سنہ 2008 فیصل سخی بٹ نامی شخص سے سنگجانی کے قریب 2460 کنال اراضی 6 کروڑ 20 لاکھ میں خریدی تھی۔ جبکہ فیصل سخی بٹ نے بھی یہ اراضی امریکہ میں مقیم ناصر خان نامی شخص سے خریدی تھی۔

سنہ 2008 کے وسط میں سول عدالت نے مقدمے میں فیصل سخی بٹ کے حق میں قرار دیتے ہوئے معاملے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دیا جس کے جواب میں ناصر خان نے اپنے وکیل کے ذریعے امریکہ میں کاروباری مصروفیات اور بیماری کا عذر پیش کرتے ہوئے عدالت کے سامنے پیش ہونے پر معذرت کرتے ہوئے فیصلہ فیصل سخی بٹ کے حق میں ہونے دیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پارک لین ریفرنس میں فرد جرم عائد، زرداری کا صحت جرم سے انکاراحتساب عدالت اسلام آباد نے آصف زرداری پر پارک لین ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی جبکہ سابق صدر زرداری نے فرد جرم کی صحت سے انکار کر دیا ہے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

آصف زرداری پر کل بذریعہ ویڈیو لنک فرد جرم عائد کی جائے گی: فواد چودھری
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

آصف زرداری پر کل بذریعہ ویڈیو لنک فرد جرم عائد کی جائے گی: فواد چودھری
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

پارک لین ریفرنس، احتساب عدالت نے آصف زرداری پر فرد جرم عائد کر دی
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

پارک لین ریفرنس:سابق صدر پر فرد جرم عائد | Abb Takk News
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »

پارک لین ریفرنس: سابق صدر آصف زرداری پر بالآخر فردِ جرم عائد - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »