ٹھٹھہ میں لاپتہ ہونے والی 7 سالہ بچی کی برہنہ لاش کیلے کے باغ سے ملی - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 48 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ٹھٹھہ میں لاپتہ ہونے والی 7 سالہ بچی کی برہنہ لاش کیلے کے باغ سے ملی -

ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے میں کھیت سے پولیس نے لاپتہ ہونے والی 7 سالہ بچی کی برہنہ لاش برآمد کر کے اسپتال منتقل کردی ہے، پولیس نے 15 گھنٹوں میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ٹھٹھہ کے ساحلی شھر ور کے رہائشی الطاف ولاسیو کی بیٹی دعا دوپہر کو گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ لاپتہ ہوگئی اور تلاش کے باوجود نہ ملنے پر اہلخانہ نے پولیس کو اطلاع دی تاہم رات کے وقت مقامی افراد کی نشاندہی پر پولیس پوسٹ پیر پٹھو کے اہلکاروں نے کیلے کے باغ سے بچی کی برہنہ لاش تحویل میں لے کر مکلی سول اسپتال منتقل کیا جہاں بچی کی شناخت دعا کے نام سے کی گئی۔

بچی کی لاش ملنے پر گھر میں کہرام مچ گیا اور اہلخانہ کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی تھی۔پولیس نے 2 ملزمان کو واردات کے 15گھنٹوں بعد ہی گرفتار کر لیا ،ملزمان میں سگے چچا اور ساتھی شامل ہیں۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ شبیر احمد سیٹھار کی نگرانی میں خصوصی ٹیم نے سخت کوششوں کے بعد بچی کے سگے چچا ارشاد ولاسیو اور اس کے ساتھی سید سکندر شاہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بچی کو 20 روپے دے کر اپنے ساتھ لے گئے تھے اور زیادتی کے بعد قتل کر دیا پولیس نے بچی کے کپڑے برآمد کر لیے۔ پولیس کے مطابق کپڑے ڈی این اے کے لیے بھجوائے جا رہے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

What's going on

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی: صدر میں اسپیکرز کے گودام میں پٹاخوں کے بعد آتشزدگیکراچی: صدر میں اسپیکرز کے گودام میں پٹاخوں کے بعد آتشزدگی تفصيلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

ٹھٹھہ میں سات سالہ معصوم طالبہ کے موت کےخلاف مکمل ہڑتالٹھٹھہ میں سات سالہ معصوم طالبہ کے موت کےخلاف مکمل ہڑتال Thatta Dua Girl Rape Murder Killed JusticeforDuaMallah Sindh shabirsetharpsp sindhpolicedmc MediaCellPPP MinisterSindh AseefaBZ MuradAliShahPPP pid_gov ImranKhanPTI BBhuttoZardari
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم سردکراچی میں بادلوں سے برستی بوندوں نے شہر میں سرد موسم آنے کی خبر دیدی تفصیلات جانئے: DailyJang Baarish k baad sard nae hoga to kya hoga bataein?
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

بھارت میں لیڈی ڈاکٹر سے زیادتی و قتل کے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک - ایکسپریس اردولیڈی ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعد زندہ جلادیا گیا تھا Shehbaz sharif wala Kam kr gai ge fori insaf
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

شہبازشریف کے اثاثوں میں 10سال میں اضافہ یا کمی ؟ شہزاد اکبر نے بڑا دعویٰ کردیااسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبر نے کہا ہے کہ سابق
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد سٹیٹ بینک کے ذخائر کہاں جا پہنچے؟ اعلان کردیا گیاکراچی (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سٹاک ایکسچینج میں
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »