ٹوکیو اولمپکس کے تیسرے روز جاپانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 58 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ٹوکیو اولمپکس کے تیسرے روز جاپانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی تفصیلات جانئے : DailyJang

ٹوکیو اولمپکس کے تیسرے دن میزبان جاپان کے ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کے ذریعے مزید تین سونے کے تمغے اپنے نام کرکے میڈل ٹیبل پر 8 گولڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

برطانوی ایتھلیٹس نے بھی سونے کے تمغوں کا کھاتہ کھول لیا، اُنہوں نے تین طلائی تمغے جیتے جبکہ چینی ایتھلیٹس کی کارکردگی مایوس کن رہی جو تیسرےدن اپنے سونے کے تمغوں کی تعداد کو نہ بڑھاسکے، امریکا بھی تین گولڈ میڈلز حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔اولمپکس مقابلوں کے باقاعدہ آغاز کے تیسرے دن جاپان، امریکا، برطانیہ اور رشین اولمپک کمیٹی کے ایتھلیٹس چھائے رہے، ان ممالک کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کے ذریعے اپنےاپنے ملک کو مختلف ایونٹس میں تین، تین طلائی تمغے...

پیر کو مزید تین سونے کے تمغے حاصل کرنے کے سبب میزبان جاپان مجموعی طور پر 8 گولڈ کے ساتھ ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگیا ہے، امریکا نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ چین جو ابتدائی دو دن برتری لیے ہوئے تھا اب تیسرے نمبر پر چلا گیا، اُس کے ایتھلیٹس مقابلوں کے تیسرے روز ایک بھی گولڈ میڈل نہ جیت سکے۔ بھارتی ٹینس جوڑی ثانیہ مرزا اور انکیتا رائنا کو ٹوکیو ویمنز ٹینس ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں ہی شکست ہوگئی۔

برطانوی ایتھلیٹس نے تیسرے دن سونے کے تمغوں کا کھاتہ کھولا اور تین طلائی تمغے جیتے، رشین اولمپک کمیٹی کے ایتھلیٹس نے بھی مزید تین تمغے حاصل کیے، اس کے علاوہ جنوبی کوریا، آسٹریلیا، کوسوو، سلواکیہ، ہانگ کانگ، کینیڈا، کروشیا، ناروے اور فلپائن نے بھی ایک، ایک گولڈ میڈل جیتا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ثانیہ مرزا ٹوکیو اولمپکس کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کے باعث ایونٹ سے باہرٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ٹوکیو اولمپکس میں اپنی ہم وطن انکیتا رائنہ کے ساتھ یوکرین سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں لیوڈیمیلا اور نادیہ سے مقابلہ ہوا
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

ٹوکیو اولمپکس: پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ نے شاندار مقابلہ کرکے پاکستانیوں کے دل جیت لئےٹوکیو اولمپکس: پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ نے شاندار مقابلہ کرکے پاکستانیوں کے دل جیت لئے Pakistani Weightlifter TalhaTalib Wins Hearts Pakistanis Competing Brilliantly Olympics GovtofPakistan
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

ٹوکیو اولمپکس: پاکستان 28 سال سے میڈل کا منتظرJust bcoz of shortage of well trainers,,,
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

ٹوکیو اولمپکس: فلسطین کی حمایت پر کھلاڑی کو زبردستی ایونٹ سے باہر کردیا گیاٹوکیو اولمپکس: فلسطین کی حمایت پر کھلاڑی کو زبردستی ایونٹ سے باہر کردیا گیا ARYNewsUrdu TokyoOlympics Great 👍 آزادی۔ اظہارِ پر صرف مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہیں کوئی ھے مسلمان مجاہد اسکو ایوارڈ سے نوازے،،ایوارڈ مجاہد ملت،،
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ٹوکیو اولمپکس پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے تاریخ رقم کر دی09:17 PM, 25 Jul, 2021, کھیل, ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقدہ اولمپکس 2020 میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ویٹ لفٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »

ٹوکیو اولمپکس 2020 عرب تیراک نے حیران کن طور پر طلائی تمغہ جیت لیاٹوکیو ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹوکیو اولمپکس 2020 میں 400 میٹر فری سٹائل تیراکی مقابلے میں اپنی سست روی کے باعث فائنل میں کوالیفائی کرنے والوں میں سب سے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »