ٹریفک حادثہ، جشن آزادی منانے نکلنے والے 2 بچے جاں بحق، 3 زخمی

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ٹریفک حادثہ، جشن آزادی منانے نکلنے والے 2 بچے جاں بحق، 3 زخمی ARYNewsUrdu

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آئی سی آئی پل کے قریب ٹریفک حادثے میں دو بچے جاں بحق ہو گئے، ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 2 بچیوں سمیت تین بچے زخمی ہو گئے ہیں جنھیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل کو کار کی ٹکر کے باعث پیش آیا، حادثے کی شکار موٹر سائیکل پر پانچوں بچے بہن بھائی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 14 سال کا عمر اور 3 سال کا اویس شامل ہیں، جب کہ زخمیوں میں 4 سال کی افشاں، 6 سال کی منیبہ اور 7 سال کا عبدالہدیٰ شامل ہیں۔ ریسکیو کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا بھائی یوم آزادی منانے کے لیے بچوں کو موٹر سائیکل پر گھمانے کے لیے نکلا تھا کہ آئی سی آئی پل کے قریب کار کی ٹکر سے حادثے کا شکار ہو گئے، بچوں نے یوم آزادی کی مناسبت سے لباس پہن رکھا تھا۔

معلوم ہوا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے بچے بلدیہ 7 نمبر کے رہائشی ہیں، اہل خانہ سول اسپتال پہنچے تو بچوں کو دیکھ کر ان کی حالت غیر ہونے لگی۔ واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، بڑی تعداد میں بچوں اور خواتین سمیت لوگ گھروں سے نکل کر مختلف مقامات پر پاکستان کی آزادی کا جشن منا رہے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی | Abb Takk News
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »

کراچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار شہید - ایکسپریس اردواہلکار محمد علی کا اسلحہ اور موبائل فون بھی غائب ہے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

بپھرے ہوئے بیل کا بچے پر حملہ، کمزور دل والے ویڈیو نہ دیکھیںبھارت : بپھرے ہوئے بیل کا بچے پر حملہ، کمزور دل والے ویڈیو نہ دیکھیں ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

امریکا: دریا میں نہاتے ہوئے بچے کے ساتھ اچانک کیا ہوا؟امریکا: دریا میں نہاتے ہوئے بچے کے ساتھ اچانک کیا ہوا؟ ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

موٹر سائیکل چوری کر کے کراچی جانیوالے 2 نوعمر بچے گرفتارموٹروے پولیس نے ساہیوال سے موٹر سائیکل چوری کر کے کراچی جانے والے 2 نوعمر بچوں کو پکڑ لیا۔ تفصیلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

خوفناک حادثہ، ماں نے گھانس کاٹنے والی مشین 6 سالہ بچے کے پاؤں پر چلا دیخوفناک حادثہ، ماں نے گھانس کاٹنے والی مشین 6 سالہ بچے کے پاؤں پر چلا دی ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »