ٹرمپ کے اعتراف کے بعد بھارتی بیانیہ دفن ہوگیا، معاون خصوصی | Abb Takk News

  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 68%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

FirdousAshiqAwan

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا دہشت گردی کے خلاف ہمارے مثبت کردار کا اعتراف کرنے سے بھارتی بیانیہ دفن ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت میں پاکستان کے ساتھ دوستی کا اظہار بڑی پیشرفت ہے،ٹرمپ کا دہشتگردی کے خلاف ہمارے مثبت کردارکا اعتراف کرنے سے بھارتی بیانیہ دفن ہوگیا ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا بیان قیام امن کیلئے ہماری کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،اب مودی خطے اور بھارت میں نفرت، تعصب اور جنگ کی آگ بھڑکانے کے بجائے دوستی کے پیغام اور اس کی طاقت کو سمجھے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹرمپ کی موجودگی میں شہریت بل پر احتجاج کرنے والوں پر بہیمانہ تشدد پوری دنیا کو حقیقت سے آگاہ کر رہا ہے،دنیا نے دیکھ لیا کہ تعصب، انتہا پسندی اور جنگی جنون کی ذہنی بیماری میں کون مبتلا ہے؟۔ پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا عالمی تشخص بہتر سے بہتر ہو رہا ہے،دنیا کا علاقائی اور عالمی امن کیلئے ہماری کاوشوں کا اعتراف پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کا مظہر ہے،مسئلہ کشمیر مسلمہ حقیقت ہے،امید ہے کہ ٹرمپ اس پر ضرور بات کریں گے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

مودی کے اعتراف کے بعد بھارتی بیانیہ دفن ہوگیا، معاون خصوصی | Abb Takk News
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارتیوں کے سامنے پاکستان کی تعریفیں کرتے رہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ بھارت کے دوران دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں پر پاکستان کی کوئی تعریف نہیں کی۔ بس مطلب پورا کرنے کابتایا۔
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

ٹرمپ کو بندروں سے بچانے کے لیے بھارتی پولیس کو غلیلیں دیدی گئیں - ایکسپریس اردوصدر ٹرمپ کے دورہ تاج محل پر سینکڑوں بندروں کو دور رکھنے کے لیے غلیلوں کا استعمال کیا جائے گا
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

امریکی صدر ٹرمپ اہلیہ کے ہمراہ بھارت پہنچ گئےامریکی صدر ٹرمپ اہلیہ کے ہمراہ بھارت پہنچ گئے SamaaTV عمران اور گنے چوس کر جشن منائیں
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

دورہ بھارت کے ساتھ صدر ٹرمپ کی پاکستان آنے کی خبریں درست نہیں، دفتر خارجہاسلام آباد: (دنیا نیوز) دفتر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران پاکستان آنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ Pakistan ko kon poochta hai. India bara mulk Bari economy hai. Hum log beggars hain. Zardari aur Shrief Family ne Pakistan ko tabah ker dia.
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

مودی کو ایک اور خفت کا سامنا، کانگریس کا ٹرمپ کے عشائیے میں شرکت سے انکارنئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے دوران ایک اور خفت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »