ویڈیو: ثنا میر کی فخر سے متعلق گفتگو پر بابر اعظم کے مداح سیخ پا ہوگئے

  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 41 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پنڈی میں دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان نے شاندار سنچری اسکور کی جس کی بدولت پاکستان کو 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی

ثنا میر کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ ’ہم آف ائیر بھی یہ بات کر رہے تھے کہ فخر زمان ہمیشہ ٹیم کیلئے رنز کرتے ہیں، اگر وہ سنچری اسکور کرتے ہیں تو ان کا اسٹرائیک ریٹ 100 نہیں بلکہ 125 کا ہوتا ہے جو 350 کے قریب کا ہدف حاصل کرنے میں کافی اہم ہوتا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہی وجہ ہے کہ وہ اس ٹیم کیلئے کافی اہمیت رکھتے ہیں، کیوں کہ جہاں ہمارے پاس پہلے ہی ٹیم میں ایسے کھلاڑی ہیں جو run a ball کھیلتے ہیں لہٰذا 300 سے زائد کا ہدف حاصل کرنے میں فخر کا کردار کافی اہم ہوجاتا ہے۔‘ ثنا میر نے اپنے تجزیے میں کسی کا نام نہیں لیا تاہم بابر اعظم کے فینز چراغ پا ہوگئے اور اپنے طور پر ہی یہ سوچ لیا کہ ثنا کا اشارہ بابر اعظم کی طرف تھا۔

بابر کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایسا پہلی بار نہیں کیا گیا۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر سائمن ڈول نے پی ایس ایل 8 کے دوران بابر کے اسٹرائیک ریٹ پر سوال اٹھایا تھا جس کے بعد انہیں بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے 66 گیندوں پر 65 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کو پانچ میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ تیسرا ون ڈے بدھ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

فخر زمان کی شاندار اننگز دیکھ کر ہم حیران ہوگئے، بابر اعظمقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ فخر زمان کی شاندار اننگز دیکھ کر ہم سب حیران ہوگئے۔ DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

خواجہ آصف اگر مذاکرات کے قائل نہیں تو وہ اسحاق ڈار سے کہیں کہ نہ کریں، شاہ محمودپی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن سے متعلق فیصلہ سپریم کورٹ نے آئین کی روح کے مطابق کیا، الیکشن کروانے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے پابند ہیں۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

بابر اعظم کی اوّلین ترجیح کیا ہے؟قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی کارکردگی پر ہونے والی تنقید پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

ویڈیو: ریویو درست ثابت ہونے پر بابر اعظم کا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرلبابر کا ردعمل دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ انہیں بھی توقع نہیں تھی کہ ریویو کا فیصلہ پاکستان کے حق میں آجائے گا
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

ریویو کا فیصلہ درست ثابت ہونے پر بابر اعظم خود بھی حیران - ایکسپریس اردوریویو کا فیصلہ درست ثابت ہونے پر بابر اعظم خود بھی حیران - ExpressNews BabarAzam HarisRauf Review Decision PAKvNZ
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

آئی پی ایل میچ کے دوران تماشائی آپس میں لڑ پڑے، ویڈیو وائرلسوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بظاہر سن رائزز اور دہلی کی ٹیم کے مداح کراؤڈ کی موجودگی میں ایک دوسرے کو مار رہے ہیں۔
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »