وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: وہ دن دور نہیں جب بجلی مفت ملے گی

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 48 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

جس کی تنخواہ 25 ہزار ہے اسے جب 45 ہزار روپے کا برقی ڈیتھ وارنٹ ملتا ہے تو ٹکریں مارنے، سڑک پر سینہ کوبی یا خود کشی کے سوا کوئی راستہ نہیں بچتا۔ وسعت اللہ خان کا کالم

نواز شریف کی تیسری حکومت 2013 میں اسی وعدے پر اقتدار میں آئی کہ لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں گے۔ مگر یہ نہ انھوں نے بتایا نہ کسی اور نے پوچھا کہ کس بھاؤ ختم کریں گے؟ سرکار اتنے جوش میں تھی کہ جتنی قومی کھپت تھی اس سے دوگنی برقی پیداوار کا انتظام کر لیا۔ مگر اس زائد از ضرورت پیداوار کا کرنا کیا ہے، یہ نہیں سوچا۔

اوپر سے یہ بھی شرط ہے کہ بجلی استعمال ہو نہ ہو سرکار کو نجی کمپنیوں کو غیر استعمال شدہ بجلی کے بھی پیسے دینے ہیں۔ اس جنجال سے گردشی قرضے کے عفریت نے جنم لیا۔ پیٹ بھر بھی جائے تو اگلے برس کمینا پھر اتنا کا اتنا ہو جاتا ہے۔ ایک اور مسئلہ یہ ہے کہ پلانٹ یا ڈیم سے میرے گھر تک جو بجلی آ رہی ہے وہ ٹرانسمیشن کے دوران ضائع بھی ہو رہی ہے۔ اسے لائن لاسز کہا جاتا ہے۔ سالِ گذشتہ اس نقصان کا تخمینہ پانچ سو بیس ارب روپے لگایا گیا۔ اس نقصان میں جدت کاری کے ذریعے کسی حد تک کمی ممکن ہے مگر پیسے چاہییں۔

پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں چوری شدہ بجلی کے پیسے بھی بل دینے والوں کے کھاتے میں ڈال دیتی ہیں۔ گذشتہ برس تک بجلی چوری کی سب سے زیادہ شکایات مبینہ طور پر پیسکو کو موصول ہوئیں۔ صرف بنوں کے ایک گرڈ سٹیشن سے پانچ ارب روپے کی بجلی چوری ہونے کی خبریں سامنے آئیں۔ بجلی کی پیداوار میں جوہری کارخانوں کا حصہ آٹھ اعشاریہ چھ فیصد اور ہوا اور شمسی توانائی کا حصہ چھ اعشاریہ آٹھ فیصد ہے۔ حکومتوں کی خواہش تو بہت ہے کہمگر ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پے دم نکلے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

شاداب خان کا بھارتی چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کو کرارا جوابکسی کے بولنے سے کچھ نہیں ہوتا، جب میچ ہوگا حقیقت کھل کر سامنے آجائے گی، نائب کپتان
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

خواتین گھر بیٹھے آن لائن کیسے کما سکتی ہیں؟ہمارے معاشرے کی وہ خواتین جو کمانا تو چاہتی ہیں مگر خاندانی اور معاشرتی قدغن کی وجہ سے ان کا گھر سے باہر نکلنا ممکن نہیں ہے
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

خواتین گھر بیٹھے آن لائن کیسے کما سکتی ہیں؟ہمارے معاشرے کی وہ خواتین جو کمانا تو چاہتی ہیں مگر خاندانی اور معاشرتی قدغن کی وجہ سے ان کا گھر سے باہر نکلنا ممکن نہیں ہے
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

نیلی آنکھیں حقیقت میں نیلی نہیں ہوتیں؟جب یہ کہا جاتا ہے کہ کسی کی آنکھیں آسمان جیسی نیلی ہیں تو یہ سچ ہے کیوں کہ دونوں میں سے کسی کا بھی رنگ حقیقت میں نیلا نہیں ہوتا۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

بجلی کے بل میں ’چھپے‘ وہ ٹیکس جو حکومت آپ سے وصول کر رہی ہےکسی شخص کا تعلق آمدن کے اعتبار سے کسی بھی طبقے سے ہو، بجلی کے بل میں چھپے اخراجات سے ہر کوئی حیران اور پریشان نظر آتا ہے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

بجلی کے بلز : شہباز شریف نے عوام سے سفاک جھوٹ بولا، مزمل اسلمماہر معاشیات مزمل اسلم نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے بجلی کی نئی قیمت سے متعلق عوام سے سفاک جھوٹ بولا تھا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 64فیصد عوام
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »