وزیراعظم عمران خان سے شوکت ترین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی | Abb Takk News

  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 64 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 29%
  • Publisher: 68%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

PMImranKhan ShaukatTareen

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیرحماد اظہر ماہرمعاشیات، مالیاتی امور کے ماہرین اور حکومتی جماعت کے سوشل میڈیا اراکین بھی موجود تھے۔ شرکا نے وزیر خزانہ شوکت ترین سے معاشی پلان سے متعلق سوالات کیے۔ ذرائع کے مطابق شوکت ترین کے نجی ٹی وی چینل پر حکومت کی معاشی صورتحال پر کیے گئے تبصرے پر بھی سوال کیا گیا؟ جس پر شوکت ترین نے کہا کہ ٹی وی انٹرویو میں کہی گئی باتیں صرف موجودہ حکومت سےمتعلق نہیں،کم دورانیےکےپروگرام میں معاشی صورت حال کی مکمل تفصیل نہیں بتائی جا...

انہوں نے مزید بتایا کہ معاشی صورتحال پرگفتگومیں ماضی کی حکومتوں کی جانب اشارہ تھا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے شوکت ترین کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں انہیں 35 سالوں سے جانتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ شوکت ترین شوکت خانم اسپتال کےبورڈآف گورنرز کا بھی حصہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی معاملات میں مزیداستحکام کیلئے شوکت ترین بہتر پلاننگ سے کام کریں گے۔ اس موقع پر شوکت ترین نے کہا کہ 49 سالہ معاشی تجربہ کی بنیاد پرکہ سکتا ہوں کہ معاشی مسائل کا صرف ایک ہی حل ہے، جی ڈی پی گروتھ کو کم سے کم 6 سے 7 فیصد تک لانا ہو گا۔ ملاقات کے دوران شرکا نے شوکت ترین سے سوال پوچھا کہ کیا گورنراسٹیٹ بینک کوتبدیل کیا جائےگا؟ جس پر وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ گورنراسٹیٹ بینک نے بہترین اصلاحاتی کام کیا، رضا باقرکی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالنے کی ہدایتاسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عوامی ریلیف کیلئے آؤٹ آف باکس سلوشنز تجویز کیے جائیں۔ تفصیلات کے
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

وزیراعظم عمران خان کی بیت المقدس میں اسرائیلی مظالم کی مذمتمکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرا عظم عمران خان نے بیت المقدس میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران اسرائیل نے قبلہ اول مسجد اقصیٰ
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

وزیراعظم عمران خان کی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی مذمتمکہ مکرمہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ انسانیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ان شہیدو کا حساب کون دیگا نیازی صاحب اپنے جو یہاں فلسطین بنایا ہو تھا جامع مسجد رحمت اللعالمین کو یہ لوگ کہاں شہید ہوے؟ کیونکہ اپ نے فرانس کے سفیر کو بیدخلی کا معاہدہ کیا تھا اور ان لوگو ں نے انکا یاد دلایا تو اپ نے یہ ظلم و ستم شروع کی ابھی فلسطین پر مگر مچھ کے انسو بہانے کی کوئی ضرورت نہی اپ نے اپنا تعارف کروایا کہ میں کون ہوں اور کس لیے کام کرتا ہوں
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

عمران خان نے ہمیشہ کفار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی فردوس عاشق اعوانلاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کے علاوہ کوئی بھی ناموس رسالت کے حوالے سے کفار کی ان میں سے ایک آپ ھیں مار اوئے ڈپٹی۔ ایڈا وڈا مذاق Kahan ?
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

عمران خان سے شوکت ترین کی ملاقات کی ممکنہ اندرونی کہانی سامنے آگئیاسلام آباد (ویب دیسک) وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، ملاقات میں وفاقی وزیرحماد اظہر ماہرمعاشیات،
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »