وزیراعظم عمران خان کا موٹروے کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 49 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے موٹروے کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ مجرموں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم کے زیر صدارت لاہور میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں آئی جی پنجاب انعام غنی نے بچوں اور خواتین کیساتھ زیادتی کے واقعات پر بریفنگ دی اور موٹروے خاتون زیادتی کیس میں ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔

اجلاس میں امن وامان، اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور ان کی قیمتوں اور پنجاب میں فلاحی منصوبوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ ملک میں ایک ایمرجنسی نمبر کے نفاذ اور جرائم کا سینٹرل ڈیٹا بیس قائم کرنے پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا بھی حکم دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ خصوصاً گندم کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے بچوں اور خواتین کیساتھ زیادتی واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انصاف، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔ عوام کو بااختیار بنانے سے بہتر طرز حکومت یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ فلاحی ریاست کی جانب سفر ہی قوم کی خوشحالی کا سفر ہے۔ اجلاس میں پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سہولیات کی فراہمی کا مقصد غریبوں کی خدمت کرنا ہے۔ پناہ گاہوں میں آنیوالوں کی عزت نفس کا خیال رکھا اور دہاڑی دار طبقے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ضرورت کے پیش نظر مزید پناہ گاہوں کا قیام عمل میں لایا جائے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

حکومت کا جنسی زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کا قانون لانے کا فیصلہحکومت کا جنسی زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کا قانون لانے کا فیصلہ ARYNewsUrdu motorwayincident Pakistan me aesay bhot se wakayat huai han, jo namard hone k bawajood b kisi or zariye se b rape kartay han, sirf apne zehan ki taskeen k liye. Jo shaks rape karay us ko saray aam within 1 mnth us area k main chowk me saray aam phansi dejay. yehe riyasat-e-madina ka qanoon hai. Ye faisla tb tak ay ga jab tak is mulk ke sari larkiyan qurban ho chuki hon ge ... ماشاء اللہ بہت اچھا فیصلہ ہے
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

جنسی زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینی چاہئے وزیراعظم عمران خاناسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ سانحہ موٹروے نے پوری قوم کو ہلا دیا ہے،بچوں کے سامنے جو ہوا اس سے صدمہ پہنچا،جنسی زیادتی کرنے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

وزیراعظم عمران خان نے زیادتی کے مجرموں کو نامرد کرنے کی تجویز دیدی | Abb Takk News
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »

وزیراعظم عمران خان نے سی سی پی او لاہور کو لانے کی وجہ بتادیایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کو لانے کی ضرورت اس لیے پڑی کہ لاہور میں پولیس نچلی سطح پر قبضہ گروپوں سے ملی ہوئی ہے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

لاکھوں بچوں کو سکول واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں: وزیراعظم عمران خان
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا | Abb Takk News
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »