وزارت مذہبی امورکی حج پیکج میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے اضافے کی تجویز - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 56 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مزید پڑھئے؛

روپے کی قدر میں کمی اور ایئرلاینز کے کرایوں میں اضافے کے سبب وزارت مذہبی امور نے حج پیکج میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے اضافے کی تجویز دے دی۔

سیکرٹری وزارت مذہبی امور مشتاق بھرانہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اس سال ایک لاکھ 79 ہزار عازمین حج جارہے ہیں، حج پیکج میں اس سال ایک لاکھ 15 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے، اس سال نارتھ ریجن کا حج پیکج 5 لاکھ 50 ہزار تک ہوگا جب کہ ساوتھ ریجن کا پیکج 5 لاکھ 45 ہزار ہوگیا ہے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی مولانا عبدالغفور حیدری نے پوچھا کہ آپ کہتے ہیں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا، اس لیے پیکج بڑھا ہے، اس پر سیکرٹری نے بتایا کہ گزشتہ سال حاجیوں سے 4 لاکھ 33 ہزار تک لیے اور جو پیسے بچ گئے، ہر حاجی کو واپس کیے گئے، حجاج کو تقریبا 5 ارب روپے واپس کیے گئے، ایک شرح کے مطابق 37 ہزار روپے فی حاجی واپس کئے اور کچھ کو 60 ہزار تک بھی واپس کئے گئے۔

سیکرٹری مذہبی امور نے مزید بتایا کہ اس سال روپے کی قدر میں گراوٹ اور ایئر لائنز کے کرایوں میں اضافے کی وجہ سے حج پیکچ میں اضافہ کرنا پڑا۔ سینیٹر حافظ عبدالکریم نے کہا حکومت حج اخراجات میں اضافے کے بجائے ہم سے بات کرے، مل بیٹھ کر کوئی حل نکالا جاسکتا ہے ۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور کی عدم حاضری پر سینیٹر سراج الحق سمیت دیگر ارکان نے احتجاج کیا اور نورالحق قادری کی آمد تک اجلاس ملتوی کردیا...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

مطلب یہ کہ عام عوام کے لئے حج بھی ممنوع.

جب عوامی ووٹ سے آیا ہی نہیں تو اسکیلئے سوچے گا بھی کیوں

If currency is getting strengthen why cost will be increased, it should decrease ... Govt. Mincing money from public for such Holy trip....

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

رواں سال حج پیکج میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے اضافے کی تجویز - Pakistan - Dawn NewsBuhut zalim log hen واہ میرا کپی تان کرنا سوہنڑا اے تو بیڑہ خراب کیا ہے اس ملک نااہلوں نے
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

حکومت کا بارشوں سے مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کے ورثا کیلئے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلانحکومت کا بارشوں سے مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کے ورثا کیلئے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان Quetta Dr_FirdousPTI PTIofficial PTIBaluchistan dpr_gob MoIB_Official pid_gov Pakistan
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

رواں سال حج پیکج میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے اضافے کی تجویز - Pakistan - Dawn NewsBuhut zalim log hen واہ میرا کپی تان کرنا سوہنڑا اے تو بیڑہ خراب کیا ہے اس ملک نااہلوں نے
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں اضافہ - ایکسپریس اردوصرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 89 ہزار 950 روپے ہوگئی ImranKhanPTI
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 89 ہزار 950 روپے میں فروختکراچی: (دنیا نیوز) کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں آج 150 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، قیمت بڑھنے کی وجہ سے فی تولہ سونا 89 ہزار 950 روپے میں فروخت ہوا۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

خیبرپختونخوا میں نانبائیوں کی ہڑتال؛ روٹی 60 روپے تک فروخت - ایکسپریس اردوآٹے کی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے مقررہ نرخ پر روٹی کی فروخت ممکن نہیں، نان بائیوں کا موقف Serena mai ya Marriott mai ? پاکستان کی بے بس عوام پچھلے ڈیڑھ سال سے نیازی کی قیادت میں خون آشام بھیڑئیوں کے رحم وکرم پر !! بجلی گیس پٹرول سبزی گوشت سے لے کر ہر ضرورت زندگی پہنچ سے دور !! اب آٹا اور اس کے بعد چینی کے ذریعے عوام کی ہڈیوں کا سرمہ بنایا جا رہا ھے !!!! یہ کونسے ملک کی بات ہورہی ہے،،،؟؟؟
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »