نیب راولپنڈی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب راولپنڈی نے عوام سے لوٹے گئے 1 ارب 95 کروڑ برآمد کر لیے ہیں۔ڈی جی نیب راولپنڈی نے تاریخی ریکوری پر تفتیشی افسر سیماب قیصر کی تعریف بھی کی ہے۔
نیب اعلامیے کے مطابق نیب راولپنڈی کی فراڈ مقدمات میں یہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری ہے، ملزم میاں وسیم نے تفتیش کے دوران اپنا جرم تسلیم کیا۔ اعلامیے میں نیب نے کہا ہے کہ ملزم نے تفتیشی افسر کے سامنے 1 ارب 95 کروڑ روپے پلی بارگین کے ذریعے واپس کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔نیب راولپنڈی کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی رقم متاثرین کو اسکروٹنی کے بعد واپس کی جائے گی، ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے پلی بارگین کے لیے درخواست دائر کی تھی۔
قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے اپنے اعلامیے میں مزید کہا ہے کہ ملزم نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے این او سی کے لیے اپلائی ہی نہیں کیا تھا۔ ڈی جی نیب راولپنڈی کا اعلامیے میں یہ بھی کہنا ہے کہ نیب نے ملک سے کرپٹ عناصر اور بدعنوانی کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے، کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »
لاک ڈاؤن والے علاقوں میں وائرس کے کیسز میں 90 فیصد کمی - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »