شہبازشریف خاندان کے اثاثے اربوں کے کیسے ہوگئے؟ نیب کے انکشافات سامنے آگئے

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 47 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

شہبازشریف خاندان کے اثاثے اربوں کے کیسے ہوگئے؟ نیب کے انکشافات سامنے آگئے ARYNewsUrdu

لاہور : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف خاندان کے اثاثوں کی لاکھوں سے اربوں میں منتقلی سے متعلق مزید انکشافات سامنے آگئے، نیب نے بتایا 2009 میں شہباز شریف خاندان کے اثاثے ایک ارب کے قریب تھے جو 2018 میں بڑھ کر 7ارب سے تجاو ز کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ، شہباز شریف خاندان کے اثاثوں سے متعلق نیب کے مزید انکشافات سامنے آگئے ہیں، رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ شہباز خاندان کے اثاثے بنانے کے ذرائع نامعلوم، جعلی اور خیالی ہیں۔ نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ 1990 میں شہباز شریف خاندان کے کل اثاثے 20لاکھ سے زائد تھے، جبکہ 1997 میں وزیراعلیٰ بننے کے بعد شہباز خاندان کے اثاثے3 کروڑ 50لاکھ تک پہنچ گئے۔

نیب کا کہنا ہے کہ سن 2003 میں شہبازشریف اور ان کے بیٹوں نے پہلی مرتبہ الگ الگ اثاثوں کی تفصیل جمع کرائی، جس کے مطابق شہباز شریف کی فیملی کے اثاثے 4کروڑ سے زائد ہوگئے۔ نیب رپورٹ کے مطابق 2004 سے 2008تک حمزہ شہباز کے علاہ خاندان کے کسی فرد نے تفصیل جمع نہیں کرائی، 2009 میں شہباز شریف کو ان کی بیویوں اور بچوں نے بیرون ملک سے رقوم ٹرانسفرکیں تو شہباز شریف خاندان کے اثاثے ایک ارب کے قریب پہنچ گئے جبکہ 2018 میں شہباز شریف خاندان کے اثاثوں کی مالیت 7ارب سے تجاوز کرگئی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے وکلانے اپیل دائر کر دیاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے وکلانے اپیل دائر کر دی، سپریم کورٹ رجسٹرارآفس کے اعتراضات ختم کر کے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

کورونا کے مریضوں کے لیے ڈیکسا میتھا سون کے استعمال سے متعلق اہم ہدایت نامہ جاریاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کورونا مریضوں کی جان بچانے والے ڈیکسامیتھاسون انجکشن سے متعلق ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ڈاکٹری نسخے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

اثاثے منجمد کیس:شہبازشریف کے وکلا کو دلائل مکمل کرنے کا آخری موقعلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدلت نے شہباز شریف فیملی کے اثاثوں سے متعلق کیس میں شہبازشریف کے وکلا کو دلائل مکمل کرنے کا آخری موقع دیدیا،عدالت نے شہباز
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

شہبازشریف کی گھوٹکی میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمتشہبازشریف کی گھوٹکی میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت Karachi GhotkiBlast ShahbazSharif Terrorism Pakistan SindhRangers Condemns pid_gov Bilalak80 pmln_org president_pmln OfficialDGISPR
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

سندھ: صحت کے شعبے کے لیے آئندہ بجٹ میں اضافہحکومت سندھ نے گزشتہ سال کی نسبت محکمہ صحت کے بجٹ میں تقریباً 19 بلین روپے کا اضافہ کیا ہے، مالی سال 2019-20 میں صحت کا بجٹ 120اعشاریہ 486 بلین کا تھا جو اب 139اعشاریہ 178 بلین روپے کردیا گیا ہے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

سعودی عرب، کرونا مریضوں کے علاج کے لیے نئی دوا کی منظوریسعودی عرب، کرونا مریضوں کے علاج کے لیے نئی دوا کی منظوری ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »