نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 53 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مکمل تفصیلات جانیے: DunyaUpdates RoznamaDunya

اسلام آباد: ۔ آغا سراج درانی کو سپریم کورٹ سے باہر آتے ہی نیب نے گرفتار کیا۔ عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو نیب کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔

قبل ازیں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو نیب کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیا، جس پر وکیل نے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ کے سامنے سرنڈر کرنے دیا جائے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ٹرائل کورٹ کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم نہیں دے سکتے، ہم نے قانون کے مطابق چلنا ہے۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ آپ پہلے نیب اتھارٹی کے سامنے سرنڈر کریں، سرنڈر کرینگے تو آپ کی درخواست ضمانت سنیں گے۔ جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے کے ضمانت بعد از گرفتاری کیسے کی گئی، ملزم نے نیب کے سامنے سرنڈر نہیں کیا۔

وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت کے سامنے موکل نے سرنڈر کر دیا ہے، جس پر جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ اس طرح کے سرنڈر کو عدالت نہیں مانتی۔ عدالت نے حکم دیتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔ خیال رہے پی پی رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

بکرے کی ماں کب تک خیر منائیگی

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پی ٹی آئی نے سندھ کا لوکل گورنمنٹ ترمیم ایکٹ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاکراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سندھ کالوکل گورنمنٹ  ترمیم ایکٹ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو نیب کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو نیب کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

چیئرمین نیب کی بیرون ملک روانگی کی خبرجھوٹ، بے بنیاد ہے، نیبنیب نے چیئرمین نیب کی بیرون ملک روانگی سے متعلق میڈیا کے ایک حصہ میں شائع ہونیوالی خبر کو جھوٹ ، بے بنیاد اور نیب کے خلاف مذموم پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ تفصیلات جانیے: DailyJang NAB چیئرمین پی ٹی آئی نیب
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

نیب نے آغا سراج درانی کو گرفتار کرنے کی تیاری مکمل کرلینیب نے آغا سراج درانی کو گرفتار کرنے کی تیاری مکمل کرلی، آغا سراج درانی کو سپریم کورٹ کے احاطے سے نکلتے ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔ تفصیلات جانیے: DailyJang MashAllah ye acha fausla hai sare chOrO Or lifafa sahafiyO kO b latkaya jaye supremeCourtPak Justice4DHACity DHAPHASE13 DHA Phase 13 کے الاٹیز اُمید کرتے ہیں کہ عزت ماب چیف جسٹس جناب جسٹس گلزار احمد خود اس بینچ میں شامل ہوں گے اور سپریم کورٹ پاکستان اپنے 2019 والے مبنی بر انصاف فیصلے پر ڈی ایچ اے سے من و عن عملدرآمد کروائے گی۔ انشاء اللہ
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

نسلہ ٹاور کی زمین دراصل کس نے الاٹ کی؟ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے صورتحال واضح کردیکراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نسلہ ٹاور کی زمین ہم نے الاٹ نہیں کی ، یہ زمین 2007 میں کمرشلائز کی گئی تھی ، اس وقت
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »