نویں محرم کے جلوس برآمد، سیکیورٹی سخت، موبائل سروس بند

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 77 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 34%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

نویں محرم کے جلوس برآمد، سیکیورٹی سخت، موبائل سروس بند تفصیلات جانئے: DailyJang

ملک بھر میں نویں محرم الحرام کے جلوس برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے، جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ملک بھر میں 9 محرم کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں، اسی سلسلے میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور سمیت مختلف شہروں میں جلوس کے راستوں کے قریب موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے۔

کراچی میں ایم اے جناح روڈ سمیت جلوس کی گزر گاہوں سے برساتی پانی نکال دیا گیا ہے تاہم بولٹن مارکیٹ، کھارادر اور اولڈ کراچی کے مختلف علاقوں میں کیچڑ موجود ہے۔ مجلس ختم ہونے کے بعد نشتر پارک سے مرکزی جلوس برآمد ہو گا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پزیر ہو گا۔مرکزی جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس کی گزرگاہ اور اطراف کی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں 9 محرم الحرام کا جلوس دوپہر ڈیڑھ بجے امام بارگاہ ناصرالعزاء سے برآمد ہو گا، ماتمی جلوس مختلف سڑکوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ ناصر العزاء پہنچ کر ختم ہو گا۔اس دوران عزادار سینہ کوبی کریں گے اور مجلسِ عزا بھی منعقد کی جائے گی۔روہڑی میں 9 محرم کا قدیم جلوس برآمد جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا منڈو کھبڑ کے مقام پر پہنچ کر قیام پذیر ہو گیا، یہ جلوس دوبارہ دن 1 بجے یہاں سے شروع ہو کر امام بارگاہ کربلا میدان پہنچ کر رات بھر قیام کرے گا اور 10 محرم کو کربلا میدان سے برآمد ہو کر شہداء قبرستان پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔انتہائی حساس جلوس کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے ساتھ چھتوں پر شارپ شوٹرز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔پشاور میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال سے برآمد ہو...

گوجرانوالہ شہر میں 9 محرم الحرام کے موقع پر عزادارن کا مرکزی جلوس برآمد ہو گا، اس موقع پر موبائل فون سروس معطل ہے۔ملتان میں 9 ویں محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد سے برآمد ہو گا جس کے لیے اس وقت جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔مرکزی جلوس شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا بعد نمازِ مغرب امام بارگاہ بلاک 7 پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ساتویں محرم کے جلوس کے موقع پرسکیورٹی کے سخت اقدامات
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

کراچی :محرم کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے انتظامات شروعکراچی :محرم کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے انتظامات شروع Karachi MuharramSecurity muharram1442 SindhGovt PPPGovt Muharram SindhCMHouse MuradAliShahPPP sindhpolicedmc
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

پشاور:نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے برآمدہوگاپشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے برآمدہوگا،جلوس اپنے روایتی راستے صدر روڈ اور کالی باڑی سے ہوتا ہوانماز
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

کراچی سمیت ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے جلوس برآمد - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

کراچی سمیت ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے جلوس برآمد - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

کراچی: 8 محرم کا جلوس، موبائل فون سروس معطلکراچی میں 8 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی گزرگاہ کے اطراف کے علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کی گئی ہے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »