نوجوانوں کے لئے خوشخبری حکومت نے لیکچررز بھرتی کرنے کے حوالے سے نیا اعلان کر دیا

  • 📰 NeoNewsUR
  • ⏱ Reading Time:
  • 28 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 15%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

تفصیلات جانیے:

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سُنا دی۔ صوبائی حکومت نے ایک ہزار نو سو لیکچررز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

محکمہ خزانہ نے لیکچررز بھرتی کرنے کے لیے سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کو بھی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختوانخوا کامران بنگش نے میڈیا کو بتایا کہ کالجز لیول پر نئے استاتذہ بھرتی کیے جائیں گے اور بی ایس لیول کی ڈگری تک کے لئے لیکچررز گریڈ 17 میں بھرتی ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لیچکررز کی بھرتی کے لئے پچاس کروڑ روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے اور ان بھرتیوں کا عمل مکمل شفاف ہو گا اور کوشش ہے کہ تعلیم کے حوالے سے تمام وسائل فراہم کئے جائیں اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی قیادت میں نوجوانوں سے کئے جانے والے وعدوں کو پورا کریں گے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 20. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات