نئی فلم کیلیے انوپم کھیر کا روپ دیکھ کر مداح حیران رہ گئے

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 59 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

نئی فلم کیلیے انوپم کھیر کا روپ دیکھ کر مداح حیران رہ گئے ARYNewsUrdu

ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار انوپم کھیر کی آئندہ آنے والی فلم کی پہلی جھلک سامنے آگئی جسے دیکھ کر نہ صرف ان کے مداح بلکہ سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انوپم کھیر اپنے فلمی کیریئر کے 538ویں پروجیکٹ کی تیاری میں مصروف ہیں۔ وہ بہت جلد اسکرین پر مشہور بنگالی شاعر، فلسفی اور مضمون نگار رابندرناتھ ٹیگور کے روپ میں نظر آئیں گے۔ انوپم کھیر نے آج انسٹاگرام پر پروجیکٹ کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھا دی جس میں انہیں پہلی نظر میں پہچاننا مشکل ہے۔ اداکار کو سفید بالوں اور داڑھی کے ساتھ ایک لمبی چادر پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ مجھے اپنے 538ویں پروجیکٹ میں رابندرناتھ ٹیگور کا کردار ادا کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے، بہت جلد مداحوں کو فلم کے حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ کروں گا۔مداح اور انسٹاگرام صارفین انوپم کھیر کی منفرد جھلک پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔...

’مجھے یقین ہے کہ آپ کے علاوہ اس کردار کو بخوبی کوئی نہیں نبھا سکتا۔ اگلی نسل آپ کی صورت میں ٹیگور صاحب کو یاد کرے گی۔‘یاد رہے کہ انوپم کھیر انوراگ باسو کی ہدایتکاری میں بننے والی ’میٹرو ان ڈینو‘ کا بھی حصہ ہیں۔ اس فلم میں سارہ علی خان، آدتیہ رائے کپور، پنکج ترپاٹھی، نینا گپتا، کونکونا سین، علی فضل اور فاطمہ ثنا شیخ بھی جلوہ گر ہوں گی۔

علاوہ ازیں انوپم کھیر فلم ’وجے 69‘ اور معروف اداکارہ کنگنا رناوت کے پروجیکٹ ’ایمرجنسی‘ میں بھی نظر آئیں گے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

رزمیہ گلگامش - ایکسپریس اردوانسان کے جذبات و خیالات صفحہء قرطاس پر منتقل ہو کر ابلاغ کا روپ دھار لیتے ہیں
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

خاتون کا روپ دھار کر بس میں مفت سفر کرنا شہری کو مہنگا پڑ گیاخاتون کا روپ دھار کر بس میں مفت سفر کرنا شہری کو مہنگا پڑ گیا ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

نئی سوشل میڈیا ایپ نے مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیاٹوئٹر کے مقابلے پر متعارف کرائی میٹا کی نئی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد محض 24 گھنٹوں کے اندر 5 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔یہ بات دی ورج کی ایک رپورٹ میں بتائی
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

دنیا کو بہتر طریقے سے چلا سکتے ہیں، انسان نما روبوٹس کی پہلی پریس کانفرنسجنیوا: (دنیا نیوز) انسان نما روبوٹس کی پہلی پریس کا نفرنس نے سب کو حیران کردیا، روبوٹس کا کہنا ہے کہ ہم دنیا کو بہتر طریقے سے چلا سکتے ہیں۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاریتحریک انصاف کے رہنمازلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

فلم ٹائی ٹینک اور اصل واقعے کی ایک اور حیران کُن کہانی سامنے آگئیمشہور زمانہ فلم ٹائی ٹینک کئی حوالوں سے سچے واقعات پر مبنی ہے اسی میں سے ایک حقیقت اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کے کردار سے بھی جڑی ہوئی ہے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »