ملک میں کورونا کا پھیلاؤ سنگین: مثبت کیسز کی شرح 12.81 فیصد تک جاپہنچی

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 45 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مکمل تفصیلات جانیے: DunyaUpdates RoznamaDunya

اسلام آباد: ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح بارہ اعشاریہ آٹھ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 17 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 122 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 81 ہزار 152 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 66 ہزار 164، سندھ میں 5 لاکھ 29 ہزار 218، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 85 ہزار 683، بلوچستان میں 33 ہزار 975، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 510، اسلام آباد میں ایک لاکھ 20 ہزار 128 جبکہ آزاد کشمیر میں 35 ہزار 474 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 46 لاکھ 39 ہزار 942 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 595 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12لاکھ 69 ہزار 634 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 200 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 17 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 122 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 117، سندھ میں 7 ہزار 746، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 977، اسلام آباد میں 976، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 752 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

آسٹریلین ریاستوں کا اسکولوں میں طلبہ کے ہفتے میں 2 کورونا ٹیسٹ کرانےکا اعلانآسٹریلیا میں نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریا میں اومی کرون ویرینٹ کی وبا عروج پر ہیں
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

آسٹریلیا: اسکولوں میں طلبہ کے ہفتے میں 2 کورونا ٹیسٹ کرانے کا اعلاندنیا کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے نرغے میں آ چکی ہے، اس صورتِ حال میں آسٹریلیا کی 2 ریاستوں نے اسکولوں میں طلبہ کے ہفتے میں کورونا وائرس کے 2 ٹیسٹ کرانے کا اعلان کر دیا۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

ملک میں کورونا کا پھیلاؤ سنگین: مثبت کیسز کی شرح 12.81 فیصد تک جاپہنچیملکی میڈیا کی سنسنی! حالانکہ یہ ایک ہفتے سے اسی ریشو سے چل رہا ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

ملک میں کورونا سے مزید 20 اموات؛ 7586 نئے کیسز رپورٹ - ایکسپریس اردو24 گھنٹوں میں کورونا کے 7586 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، این سی او سی StudentsLivesMatter Corona is Love 💖
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

کامران، ارشد کا کورونا ٹیسٹ مثبت، امام اور عماد ریزرو پول میں شامل
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذکورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ، کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ Karachi Smart Micro Lockdowns Imposed MediaCellPPP GovernorSindh33 PTI_KHI PTISindhOffice
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »