ملک ایسے نہیں چل سکتا، تاجر برادری ٹیکس دے: وزیراعظم عمران خان

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 39 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے حکومت پوری کوششیں کر رہی ہے۔ ہماری پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں استحکام آئے گا۔

ممتاز ایکسپورٹرز میں سیلز اور انکم ٹیکس ریفنڈ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اقتدار سنبھالا تو تقریباً 19 ارب ڈالرکا خسارہ تھا۔ کرنٹ اکاؤنٹ سب سے بڑا خسارہ تھا جو اب سرپلس میں چلا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہوئی۔ پاکستانی معیشت اور سٹاک ایکسچینج میں بھی بہتری آ رہی ہے۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنا خوش آئند بات ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین نے سب سے پہلے اپنے ملک میں غربت ختم کی۔ بھارت شرح نمو میں پاکستان سے آگے نکل گیا جبکہ آج بنگلا دیش بھی ہم سے آگے ہے۔ ہمارے ملک میں کوئی طویل مدتی پالیسی نہیں لیکن اب ہم ایسی پالیسیاں بنا رہے ہیں جس سے پاکستان میں معاشی استحکام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک ٹیکس کے بغیر نہیں چل سکتا، تاجر برادری ملک کیلئے ٹیکس دے۔ قرضے مانگنے والا ملک کبھی خوددار نہیں بن سکتا۔ ٹیکس اکٹھا ہوگا تو غریب لوگوں کو اوپر اٹھائیں گے۔ یہ چین کا ماڈل تھا، اسی کو اپنا کر ہم نے پاکستان کو اوپر اٹھانا ہے۔

عمران خان کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ تاجر اگر ٹیکس نہیں دیں گے تو ہم دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتے اور نہ ہی اس کے بغیر ملک چل سکتا ہے۔ ٹیکس کلچر پر پورا زور لگا رہے ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی پرفارمنس کی وجہ سے ٹیکس کولیکشن اوپر جا رہی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

عمران خان نے 36سال میں صرف 47لاکھ ٹیکس دیا،جب وزیراعظم ٹیکس چور ہوگا تو قوم ٹیکس کیوں دیگی:مریم اورنگزیبعمران خان نے 36سال میں صرف 47لاکھ ٹیکس دیا،جب وزیراعظم ٹیکس چورہوگا تو قوم ٹیکس کیوں دیگی:مریم اورنگزیب Pakistan PMLN PMImranKhan pid_gov Marriyum_A Tax ImranKhanPTI MoIB_Official PTIofficial
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

موازنہ جسٹس عیسیٰ کی اہلیہ اور عمران خان کے ٹیکس کاجسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ کے موکل پر جو الزام ہے اس کا جواب دیں باریک بینیوں میں نہ پڑیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل بابر ستار نے کہا کہ سارا معاملہ ہی ’ویلتھ سٹیٹمنٹ‘ کا ہے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

ملک کا پیسہ چوری کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظمملک کا پیسہ چوری کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم تفصيلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

سابق وزیراعظم نوازشریف کی ملک سے روانگی سے قبل کی تازہ تصویر سامنے آگئیلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف خصوصی ایئرایمبولینس کے ذریعے علاج chor nas gaii hun nii andy hen🤣
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

وزیراعظم نےخود لوگوں کوبیرون ملک بھیجا،چیف جسٹسچیف جسٹس اصف سعید کھوسہ نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی کورٹ نے خود سے کوئی فیصلہ نہیں لیا
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

پچھلے 37 برس میں وزیراعظم عمران خان نے کتنا ٹیکس دیا؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گیاسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے1981ء تا 2017ء، 37برسوں میں تقریباً 47 لاکھ
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »