مسافر نے دوران پرواز دروازہ کھولنے کی وجہ بتا دی

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مسافر نے دوران پرواز دروازہ کھولنے کی وجہ بتا دی arynewsurdu

سیئول: جنوبی کوریا میں ایک مسافر نے لینڈنگ سے کچھ دیر قبل فضا ہی میں طیارے کا دروازہ کھول کر مسافروں کو شدید خطرے سے دوچار کر دیا تھا، جس پر اسے گرفتار کیا گیا، اب مسافر نے دروازہ کھولنے کی وجہ بھی بتا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار مسافر نے پولیس کو تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ آرام دہ محسوس نہیں کر رہا تھا اور جہاز سے جلد اترنا چاہتا تھا اس لیے اس نے جہاز کا دروازہ کھول دیا۔ مسافر نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ وہ حال ہی میں اپنی ملازمت کھونے کے بعد ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ جہاز میں سوار ایک اور مسافر نے کہا کہ دروازہ کھولنے والے مسافر نے جہاز سے چھلانگ لگانے کی بھی کوشش کی تھی۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا تھا، جب جنوبی کوریا میں ایشیانا ایئر لائن کی پرواز کا دروازہ لینڈنگ سے چند ہی منٹ قبل اچانک ایگزٹ کے ساتھ سیٹ پر بیٹھے ہوئے مسافر نے کھول دیا۔ڈیگو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آئے اس واقعے میں اگرچہ مسافر کسی حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئے تھے، تاہم کئی مسافر تیز ہوا، سانس میں رکاوٹ اور گھبراہٹ کے باعث بے ہوش ہو گئے تھے۔

اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی، صارفین نے اسے دیکھ کر شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پرواز کے دوران جہاز کا دروازہ کیوں کھولا؟ مسافر نے وجہ بتادیمذکورہ شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا جس نے اب اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کروایا ہے اور اپنے اس اقدام کی وجہ بھی بتائی
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

ایک شخص کے پرواز کے دوران طیارے کا دروازہ کھولنے سے متعدد مسافر بے ہوشایشیانا ائیر لائنز کی ایک پرواز کے دوران ایک مسافر نے طیارے کے اترنے سے قبل ایمرجنسی ڈور کھول دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

پرواز کے دوران مسافر نے طیارے کا دروازہ کھول دیا، خوفناک ویڈیوجنوبی کوریا میں فضا میں بلند ایک طیارے میں مسافر نے دروازہ کھول دیا جس کے بعد مسافر ہوا کے خوفناک جھکڑوں کی زد میں آگئے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ePaper News May 27, 2023, لاہور, Page 1,سپریم کورٹ نے کمیشن کی کارروائی روک دی Detail News: Newspaper Nawaiwaqt Islamabad SC ChiefJustice GovtofPakistan SupremeCourt
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

خلا میں پہلی سالگرہ کی تقریب، سعودی خلا بازوں کی عربی مں مبارکبادخلا میں موجود اسپیس اسٹیشن میں پہلی بار سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی، اماراتی خلا باز کی سالگرہ پر سعودی خلا بازوں نے عربی میں مبارکباد دی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

جیوانی کے علاقے میں ساحل سے مردہ بلیو وہیل پائی گئیمردہ بلیو وہیل کی لمبائی 42 فٹ ہے، تاہم اس کے وزن کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔ تفصیلات جانیے: DailyJang BlueWhale
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »