مائیک پنس ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف گواہ بن گئے، سابق صدر کی مشکلات میں‌ اضافہ

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مائیک پنس ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف گواہ بن گئے، سابق صدر کی مشکلات میں‌ اضافہ arynewsurdu

واشنگٹن: امریکا کے سابق نائب صدر مائیک پنس ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف گواہ بن گئے ہیں، جس سے سابق صدر کی مشکلات میں‌ اضافہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق نائب صدر مائیک پینس جو کبھی ٹرمپ کے انتہائی وفادار ساتھی تھے، اب وہ ان کے خلاف 2020 کے الیکشن کو الٹانے کی سازش کے کیس میں استغاثہ کے اہم گواہ بن گئے ہیں۔ واضح رہے کہ مائیک پنس آئندہ الیکشن کے لیے خود بھی ری پبلکنز صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہیں۔ انھوں نے کہا آئین سے ماورا شخص کو صدر بننے کا حق نہیں ہے، الیکشن نتائج کے روز سے اب تک ٹرمپ نے جو کہا جھوٹ کہا۔

سابق نائب صدر کا کہنا تھا کہ الیکشن نتائج الٹنے کی کوشش پر ڈونلڈ ٹرمپ کو نا اہل قرار دیا جانا چاہیے۔ یاد رہے کہ مائیک پنس نے امریکی صدارتی الیکشن نتائج مسترد کرنے سے انکار کیا تھا، انھوں نے الزام لگایا کہ ان پر بھی ٹرمپ کی طرف سے نتائج الٹانے میں مدد کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔ دوسری طرف میکارتھی نے صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر کے کاروباری معاملات کی تحقیقات سے توجہ ہٹانے کی سیاسی کوشش کے طور پر فرد جرم عائد کی ہوئی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سابق نائب امریکی صدر مائیک پنس ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اہم گواہ بن گئےاپنے بیان میں سابق نائب صدر نے کہا کہ الیکشن نتائج کے روز اور اسکے بعد ٹرمپ نے جو بھی کہا وہ جھوٹ ہے اور ملکی آئین کے خلاف ہے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

ٹرمپ کیخلاف مقدمے میں انہی کے دست راست اور سابق نائب صدر مائیک پنس اہم گواہ بن گئےگزشتہ روز سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 2020 کے صدارتی الیکشن پراثرانداز ہونے اور 6 جنوری 2021 کے کیپیٹل ہل حملے کے الزامات پر فرد جرم عائد کی گئی۔
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کا الزام، ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور فرد جرم عائدفرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ پر کار سرکار میں مداخلت کی کوشش، امریکا کو دھوکا دینے کی سازش اور حقوق پامال کرنے کی سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، امریکی میڈیا
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

کیپیٹل ہل حملہ کیس : ڈونلڈ ٹرمپ پرفرد جرم عائدواشنگٹن : (ویب ڈیسک ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کیپیٹل ہل حملے اور 2020 کے صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

کیپٹل ہل حملہ کیس: ڈونلڈٹرمپ پرتیسری بار فرد جرم عائد09:30 AM, 2 Aug, 2023, متفرق خبریں, بین الاقوامی, واشنگٹن: کیپٹل ہل حملہ کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر چار ماہ میں تیسری فرد جرم عائد کردی گئی، سابق
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کر دی گئی - ایکسپریس اردوسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کر دی گئی - ExpressNews DonaldTrump TrumpIndictment America PresidentTrump
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »