لوک گلوکاری کے بادشاہ الن فقیر کی آج 20 ویں برسی منائی جارہی ہے

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 38 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لوک گلوکاری کے بادشاہ الن فقیر کی آج 20 ویں برسی منائی جارہی ہے ARYNewsUrdu

تفصیلات کے مطابق وادی مہران سے تعلق رکھنے والے معروف لوک فنکار الن فقیر کو مداحوں سے بچھڑے بیس برس بیت گئے، لیکن آج بھی ان کے مقبول گیت اپنے چاہنے والوں کے کانوں میں رس گھول رہے ہیں۔

سندھ کے مردم خیز علاقے ضلع دادو میں 1932 میں پیدا ہونے والے الن فقیر کی طبعیت شروع ہی سے صوفیانہ تھی اور سونے پر سہاگا قدرت نے انہیں خوبصورت آوازسے نواز رکھا تھا۔ الن فقیر کی گلوکاری کا انداز منفرد اور اچھوتا تھا، انہوں نے شاہ لطیف کے مزار سے پاکستان ٹیلی وژن تک سفر کیا اور لوک گلوکاری کا بے تاج بادشاہ بن گئے۔

ان کے گائے ہوئے گیتوں میں ’تیرے عشق میں جوبھی ڈوب گیا اسے دنیا کی لہروں سے ڈرنا کیا‘ اور ’اتنے بڑے جیون ساگر میں تو نے پاکستان دیا‘ انہیں فن کی دنیا میں امر کر گیا۔ اپنے جداگانہ انداز گلوکاری کی بدولت الن فقیر کو کئی ایوارڈز بھی دیے گئے، ان میں اسی کی دہائی میں ملنے والا صدارتی ایوارڈ سرفہرست ہے۔ لوک گلوکاری کا یہ چمکتا ستارہ چار جولائی سن دو ہزار کو اس جہان فانی سے کوچ کر گیا مگر وہ آج بھی اپنے چاہنے والے کے دلوں میں زندہ ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

معروف لوک گلوکار عالم لوہار کی 41 ویں برسیمعروف لوک گلوکار عالم لوہار کی 41 ویں برسی آج منائی جارہی ہے،   عالم لوہار  یکم مارچ 1928 کو گجرات کے نواح میں پیدا ہوئے، ا
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

عظیم لوک فنکار عالم لوہار کی 41ویں برسیچمٹے کی منفرد دھنوں اور بے مثال آواز کے جادو سے مداحوں کو مسحور کرنے والے عظیم لوک گلوکار عالم لوہار کو مداحوں سے بچھڑے41برس بیت گئے ويڈيو لنک: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

گلوکارالن فقیر کو مداحوں سے بچھڑے بیس برس بیت گئےگلوکارالن فقیر کو مداحوں سے بچھڑے بیس برس بیت گئے Read News Pakistani Folk Singer AllanFaqeer Remembered 20th Death Anniversary Pakistan
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

گلوکارالن فقیر کو مداحوں سے بچھڑے بیس برس بیت گئےکراچی : پاکستان کے معروف لوک گلوکار الن فقیر کی20 ویں برسی آج منائی جارہی ہے، صوفیانہ کلام میں منفرد انداز رکھنے والے گلوکار الن فقیرکی آواز کا سحر آج بھی
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

معروف لوک گلوکار عالم لوہار کی 41 ویں برسیمعروف لوک گلوکار عالم لوہار کی 41 ویں برسی آج منائی جارہی ہے،   عالم لوہار  یکم مارچ 1928 کو گجرات کے نواح میں پیدا ہوئے، ا
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

جگنی کے خالق عالم لوہارکی ان سُنی یادیںملکہ کے اعزاز میں گایاجانے والا عالم لوہار کا گانا ” انگلینڈ دیے سرکارے نی” سنیے SamaaTV
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »