قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان عہدے سے دستبردار ہو گئے

  • 📰 NeoNewsUR
  • ⏱ Reading Time:
  • 49 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

تفصیل پڑھیں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ اور قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے باہمی اتفاق رائے سے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے جس کا اعلان پی سی بی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یونس خان جیسی تجربہ کار شخصیت کو کھونا افسوسناک ہے، فریقین نے طویل مشاورت کے بعد باہمی اتفاق رائے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے یونس خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں، امید ہے کہ وہ اپنے تجربے اور قابلیت سے مستقبل میں بھی دستیاب ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ اور یونس خان نے اس معاملے پر مزید کسی تبصرے سے گریز کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔واضح رہے کہ یونس خان کو گزشتہ سال نومبر میں 2 سال کیلئے قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا، اپنے عہدے سے علیحدگی کے بعد اب دورہ انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کو بیٹنگ کوچ کی خدمات میسر نہیں ہوں گی تاہم دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے یونس خان کے متبادل کا فیصلہ مناسب...

قومی ٹیم کا دورہ انگلینڈ 25 جون سے 20 جولائی تک شیڈول ہے جس دوران تین ون ڈے اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز شامل ہیں۔ قومی ٹیم 21 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی جہاں اسے 24 اگست تک پانچ ٹی 20اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلنی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 20. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

یونس خان قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی - ایکسپریس اردوپی سی بی اور یونس خان کا استعفے کے معاملے پر کسی بھی تبصرے سے گریز کرنے پر اتفاق He is man of principle. Es ka bhi paison ka msla hoga
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

کرکٹ بورڈ نے خواجہ سرانایاب علی کو قومی ہیرو قرار دیدیانایاب علی پہلے بھی تین عالمی ایوارڈ حاصل کرچکی ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں بھی برابر مواقع فراہم کئے جائیں تو ہم بھی دنیا کی تقدیر بدل سکتے ہیں
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 26 رکنی قومی ویمنز کرکٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا گیاA 26-member national women's cricket squad has been announced for the tour of West Indies
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »

دورہ انگلینڈ: پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے ارکان آج ہوٹل آئیسولیشن کیلئےرپورٹ کریں گےدورہ انگلینڈ: پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے ارکان آج ہوٹل آئیسولیشن کیلئےرپورٹ کریں گے Pakistan Cricket Squad Will Report Hotel Isolation Today England englandcricket TheRealPCBMedia TheRealPCB ENGvPAK
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

مشیر قومی سلامتی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئےآج دوشنبہ روانہ ہوں گے
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

وزیراعظم سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کی ملاقات - ایکسپریس اردوملاقات میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے امور پر گفتگو کی گئی۔
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »