فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 25 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 13%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز 500 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ می فی اونس سونے کی قیمت میں 4 امریکی ڈالر کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 ہزار 747 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر،گوجرانوالا، راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 3 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی طرح ملکی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت 428 روپے بڑھ گئی اور قیمت 88 ہزار 305 روپے ہو گئی ہے۔

سونے کی طرح دس گرام اور فی تولہ چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا، قیمتیں بالترتیب 1330 روپے اور 1140.26 روپے کی سطح پر برقرار ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔