Special Features - Breaking news and headlines | Roznama Dunya

15/04/2021 4:08:00 PM

معاوضے کیلئے 37 روز میں 4 شادیاں کرنے والا شہری پکڑا گیا

بند کریںتائپے: (ویب ڈیسک) تائیوان سے انوکھی خبر نے سب کو حیران کر ڈالا ہے، ایک شخص نے معاوضے کے ساتھ ملنے والی چھٹیوں کے لیے 37 دن میں 4 شادیاں کر ڈالیں۔تائیوان کے قانون کے مطابق کسی بھی شخص کو شادی کے وقت کام سے 8 چھٹیاں دی جاتی ہیں اور ادارہ اس شخص کو ان چھٹیوں کا معاوضہ بھی ادا کرتا ہے۔

سعودی عرب اور یو اے ای مدد نہ کرتے تو پاکستان دیوالیہ ہوجاتا، وزیراعظم - ایکسپریس اردو مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملہ برطانوی مسلمان سراپا احتجاج وزیراعظم نےخاتون اول کےہمراہ عمرےکی سعادت حاصل کرلی

تائیوان سے تعلق رکھنے والے شخص نے اپنی پہلی شادی پر ملنے والی چھٹیوں کے آخری روز اپنی بیوی کو طلاق دے دی اور اگلے ہی دن دوسری شادی کر کے قانون کے تحت ایک بار پھر 8 چھٹیاں طلب کر لیں۔غیر ملکیمیڈیاکے مطابق اس شخص نے چھٹیوں میں توسیع کے لیے ایک ہی عورت سے 37 دن کے اندر 4 مرتبہ شادی کی اور اسے 3 مرتبہ طلاق دی اور متعلقہ شخص معاوضے کے ساتھ 32 چھٹیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: دادی نے اپنی پوتی کو ’جنم‘ دیدیالیکن اس سے پہلے آپ کو یہ سب آسان لگے، آپ کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ جب تائیوان سے تعلق رکھنے والے اس شخص نے طلاق کے اگلے ہی دن اسی عورت سے شادی کر کے بینک میں (جہاں وہ بطور کلرک ملازمت کرتا تھا) چھٹیاں طلب کیں تو کلرک کی چالاکی کو سمجھتے ہوئے بینک نے مزید چھٹیاں دینے سے انکار کر دیا۔ headtopics.com

جس کے بعد کلرک کی جانب سے بینک کے خلاف لیبرکورٹ میں درخواست دائر کی گئی، درخواست میں کلرک نے امپلائر پر قانون توڑنے کا الزام لگایا۔بعد ازاں لیبر بیورو کی جانب سے تحقیقات کا آغاز ہوا اور ثابت ہوا کہ بینک نے قانون کی خلاف ورزی کی جس پر بینک کے مالک پر 700 ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

  مزید پڑھ: Roznama DUNYA »

Sawal with Ehtesham Amir-ud-Din | SAMAA TV | 01 May 2021

#samaatvlive #pakistannewslive #newsStay up-to-date on the major news making headlines across Pakistan on SAMAA TV’s top of the hour segment. For in-depth co...