عمران خان پر فرد جرم؛ سماعت کیلیے سرکلر جاری، پولیس کو سکیورٹی انتظامات کی ہدایت - ایکسپریس اردو

  • 📰 Roznama_Express
  • ⏱ Reading Time:
  • 49 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضابطہ اخلاق کا سرکلر جاری کردیا مزید پڑھئے: ExpressNews ImranKhan

خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کی سماعت کے سلسلے میں سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔

عمران خان کی توہین عدالت کیس میں کل عدالت میں پیشی سے متعلق رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضابطہ اخلاق کا سرکلر جاری کردیا، جس کے مطابق لارجر بینچ کل 22 ستمبر کو دن ڈھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا۔ کمرہ عدالت نمبر ایک میں داخلہ رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہو گا۔سرکلر کے مطابق عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلا کمرہ عدالت میں موجود ہو سکیں گے۔ اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ جنرل آفس سے 15 لا افسران کے علاوہ 3 عدالتی معاونین کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی۔ 15 کورٹ رپورٹرز کو کمرہ عدالت میں...

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے پانچ پانچ وکلا کو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت ہو گی۔ کمرہ عدالت میں آنے والوں کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کا رجسٹرار آفس پاس جاری کرے گا۔ سرکلر میں ہدایت کی گئی ہے کہ کورٹ ڈیکورم کو برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سیکورٹی انتظامات کرے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 12. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔