طاقتوروں کا طعنہ نہ دیں،کسی کو باہر جانے کی اجازت وزیراعظم نے خود دی، چیف جسٹس - Pakistan - Dawn News

  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 59 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

2009 کی عدلیہ سے ہمارا موازنہ نہ کریں، ہمارے سامنے نہ کوئی چھوٹا ہے نہ بڑا ہے اور نہ ہی کوئی طاقت ور ہے، آصف سعید کھوسہ DawnNews

چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس کیس پر وزیراعظم نے بات کی انہیں پتہ ہونا چاہیے کہ اس کیس میں انہوں نے خود باہر جانے کی اجازت دی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اس کے علاوہ بھی وزیراعظم نے طاقت ور اور کمزوروں کے بارے میں بات کی، جس طرف ان کا اشارہ تھا وہ معاملہ زیرالتوا تھا اس لیے میں کچھ نہیں کہتا، تاہم میں آپ کے توسط سے پورے ملک کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے ملک میں عدلیہ میں سول جج سے سپریم کورٹ تک تقریباً 3 ہزار ایک سو مجسٹریٹ اور ججز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے جو ان 36 لاکھ کیسز میں فیصلے کیے ہیں ان کا آپ کو پتہ بھی نہیں ہے، تو یہ کہنا کہ عدم توازن ہے اس پر دوبارہ غور کریں۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ عدلیہ انتہائی جانفشانی سے بات کر رہی ہے، وہ اپنے دن، رات کو قربان کر رہے ہیں اور انہیں کوئی اضافہ معاوضہ بھی نہیں مل رہا، سرکار سے ہم نے ایک آنہ، کوئی جج نہیں مانگا، کوئی الگ کمرہ عدالت نہیں مانگا۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جس کیس کا حوالہ دیا میں اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا لیکن انہیں پتہ ہوگا کہ کسی کے باہر جانے کی اجازت انہوں نے خود دی، ہائی کورٹ میں معاملہ طریقہ کار پر تھا تو زرا احتیاط کریں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں پہلے کی مثالیں دی جاتی ہیں لیکن 2009 کی عدلیہ سے ہمارا موازنہ نہ کریں یہ ایک ایسا سال تھا، جس کے بعد عدلیہ آزاد ہے، ہم صرف قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے، ہمارے سامنے نہ کوئی چھوٹا ہے نہ بڑا ہے اور نہ ہی کوئی طاقت ور ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 17. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وزیرِ اعظم طاقتور کا طعنہ ہمیں نہ دیں، چیف جسٹسوزیرِ اعظم طاقتور کا طعنہ ہمیں نہ دیں، چیف جسٹس تفصیلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

حکومت کا نوازشریف سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج نہ کرنے کا فیصلہسابق وزیراعظم کے حوالے سے فیصلے پر کابینہ بٹ گئی تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

اعصام الحق کا ڈیوس کپ منتقل ہونے پر ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

نوازشریف کی روانگی، حکومت کا سپریم کورٹ نہ جانے کا فیصلہنواز شریف سے متعلق فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ تفصیلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

حکومت کا نواز شریف سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ - ایکسپریس اردوبعض کابینہ ارکان نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا مشورہ دیا لیکن اکثریت نے اپیل دائر کرنے کی مخالفت کی
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

تاجروں کا دفعہ 144ختم کرنے اورآزادانہ تجارت میں خلل نہ ڈلنے کا مطالبہکیا حکومت تاجروں کا مطالبہ مان لے گی؟ تفصیلات جانیئے:AajUpdates AajNews
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »