صوبہ پنجاب کا بجٹ - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 60 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

صوبہ پنجاب کا بجٹ -

صوبہ پنجاب کا آیندہ مالی سال 22۔2021 کے لیے 2653 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے۔آیندہ مالی سال کے بجٹ میں محصولات کے لیے 405 ارب کا ہدف مقررکیا گیا ہے، جاری اخراجات کا تخمینہ 1428 ارب جب کہ ترقیاتی بجٹ میں 66 فیصد اضافہ تجویزکیا گیا اور ترقیاتی پروگرام کے لیے 560 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

پنجاب آبادی کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے، لیکن اسی تناسب سے اس کے وسائل بہت کم اور مسائل زیادہ ہیں۔ حسب روایت صوبائی ترجمان اسے بہترین بجٹ قرار دے رہے ہیں، جب کہ اپوزیشن شدید تنقیدکا نشانہ بنا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب آفس نے مالی سال دوہزار بیس،اکیس کے اعدادوشمارکا موازنہ جاری کرتے ہوئے اخراجات میں بچت اورکفایت شعاری کا دعویٰ کیا ہے۔

گو پنجاب کے معاشی حالات میں قدرے بہتری آئی ہے لیکن صورتحال کو قطعی طور پر اطمینان بخش قرار نہیں دیا جاسکتا ۔بجٹ کو اعداد وشمارکا گورکھ دھندہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا ،جوکہ عام آدمی کی سمجھ سے بالاتر ہے ، البتہ ہمیں پنجاب حکومت کی ترجیحات اوراعلانات کا جائزہ لینا ہوگا جو عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کا سبب بنے سکتے ہیں یا پھر ان مسائل کو نظر اندازکرنے کا سبب بنتے نظر آتے ہیں۔ یہ بات خوش آیند ہے کہ پنجاب حکومت نے صحت اور تعلیم کو ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے جب کہ زرعی انکم ٹیکس میں اضافے کی تجویز...

پنجاب کے کسان معاشی بدحالی اور غربت کا شکار ہیں جس پر توجہ دینے کی بے حد ضرورت ہے۔صنعتوں کا پہیہ جام ہونے اورکورونا وائرس کے باعث پنجاب میں ہر شعبے میں عوام عدم تحفظ اور معاشی پریشانیوں کا شکارہیں جنھیں ریلیف دیا جانا چاہیے۔ عوامی مسائل کا جب جائزہ لیا جاتا ہے تو ان میں پنجاب میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بدترین شکل میں سامنے آئی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

روس کی پاکستان کو 'اسپٹنک فائیو' کی 5 ملین ڈوزز کی جلد فراہمی کی یقین دہانی -روس کی پاکستان کو ‘اسپٹنک فائیو’ کی 5 ملین ڈوزز کی جلد فراہمی کی یقین دہانی ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پی سی بی نے سدرن پنجاب کی تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلانPCB announces names of players for all Southern Punjab teams
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »

صوبہ سندھ کا ٹیکس فری بجٹ پیش،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہکراچی: (دنیا نیوز) صوبہ سندھ کا مالی سال 2021-22ء کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بطور وزیر خزانہ بجٹ پیش کیا۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا جبکہ تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

پنجاب کا بجٹ حقیقی عوامی ترقی و خوشحالی کی بنیاد ثابت ہوگا: فردوس عاشق اعوانپنجاب کا بجٹ حقیقی عوامی ترقی و خوشحالی کی بنیاد ثابت ہوگا: فردوس عاشق اعوان Read News Dr_FirdousPTI PTIofficial Budget2021 WaqtnewsUpdates MoIB_Official GovtofPakistan
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگالاہور میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں نئے مالی سال 2021-22 کے بجٹ کی
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

صوبہ سندھ کا ٹیکس فری بجٹ پیش،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہکراچی: (دنیا نیوز) صوبہ سندھ کا مالی سال 2021-22ء کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بطور وزیر خزانہ بجٹ پیش کیا۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا جبکہ تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اپکو سمجھ آ ری ھ واہ یپلزپارٹی کے لوگ مر تو جائیں گے لیکن کام نہیں کریں گے نقد رقم کی صورت تاکہ پوری دنیا میں جائدادیں بنا سکیں لیکن جب بات کام کرنے کی آئے تو وہ ان سے نہیں ہوتا، یہاں بھٹو کے زمانے میں شروع کیے گئے پراجیکٹس آج تک مکمل نا ہوسکے- نااہل_سندھ_حکومت ایک طرف یہ رنڈی رونا کہ پیسہ ہے نہیں وفاق ہمیں دے دوسری طرف بیس پرسنٹ تنخواہوں میں اضافہ وہ بھی ناکارہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »